منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

شہباز گل نے اسحاق ڈار کو سب سے بڑا فراڈیا قرار دے دیا

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ جو وائبریشن پر لگے ہوئے تھے وہ اب سائلنٹ موڈ پر ہیں، ہم الیکشن جیتیں یا ہاریں، انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے،(ن) لیگ گلوبٹوں کے ذریعے الیکشن جیتتی ہے۔شہباز گل نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل احسن اقبال نے اپنی پریس کانفرنس میں سچ بول دیا،

لندن میں بیٹھا نواز شریف کیا جانے پاکستان کی سیاست۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف لندن میں مفرور بن کر بیٹھے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ احسن اقبال کا اوورسیز سے متعلق بیان قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کے مسائل کا ادراک ہے لیکن ن لیگ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دینا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال اوورسیز پاکستانیوں سے دشمنی نہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ 95 فیصد سے زیادہ ووٹ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ عمران خان کا ہے، کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ضرور دیں گے ۔شہبازگل نے واضح طور پر کہا کہ ہم الیکشن جیتیں یا ہاریں، انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر نہیں جانا چاہتے کیونکہ یہ دھاندلی کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے اسحاق ڈار کو سب سے بڑا فراڈیا بھی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گلوبٹ اب ن لیگ کو الیکشن نہیں جتوائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ گلوبٹوں کے ذریعے الیکشن جیتتی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہائوس اور دیگر اخراجات میں 52 کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے گھر میں رہتے ہیں اور اپنے اخراجات خود اٹھاتے ہیں۔ شہبازگل نے کہا کہ آصف زرداری کے 2 کیمپ آفسز تھے جب کہ یوسف رضا گیلانی کے 5 کیمپ آفسز تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان پر 570 ملین روپے کا خرچہ تھا جب کہ نوازشریف کے کیمپ آفس رائے ونڈ کا خرچہ 4.3 ارب روپے تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 108 کروڑ روپے کی بچت کی جس سے پرائمری اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایک ایک پیسے کا حساب لیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…