اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

پولیس کے شہری پر مبینہ تشدد کیخلاف شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز،پولیس اہلکاروں پر تشدد،پولیس وین کی توڑ پھوڑ، علاقہ میدان جنگ بن گیا

datetime 12  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوکاڑہ(این این آئی)اوکاڑہ کے نواحی علاقہ ہیڈ سلیمانکی میدان جنگ بن گیا، پولیس کے شہری پر مبینہ تشدد کے خلاف شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا،مظاہرین نے ایس ایچ او کا گھیراؤ کر لیا اہلکاروں پر تشدد پولیس وین کی توڑ پھوڑ پولیس کی طرف سے ہوائی فائرنگ شہریوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے نتیجے

میں دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کا نواحی علاقہ ہیڈ سلیمانکی میدان جنگ بن گیا پولیس چوکی کے اہلکاروں نے اعظم نامی نوجوان کو نشہ کرتے گرفتار کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس پر علاقہ مکینوں نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حویلی لکھا بہاولنگر روڈ پر ٹائروں کو آگ لگا کر بلاک کر دی پولیس مخالف نعرے بازی پولیس کے موقع پر پہنچنے پر مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا گاڑی کو نقصان پہنچایادو اہلکار زخمی ہوگئے ایس ایچ او رانا محمد امین کے حکم پر پولیس نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی پولیس اہلکاروں پر مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا متعدد پولیس اہلکاروں نے دکان میں چھپ کر جان بچائی ضلع بھر سے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے آخری اطلاعات آنے تک کشیدگی جاری تھی۔دوسری جانب لاہور میں ریس کورس کے علاقہ میں تیز رفتار گاڑی نے راہگیر کو بے دردی سے کچل دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہونے والے 30 سالہ نا معلوم شخص کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ایدھی رضاکاروں نے30 سالہ نامعلوم کی لاش کو پولیس کاروائی کے بعد مردہ خانہ منتقل کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…