جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاک افواج کے لئے دفاعی بجٹ کا اعلان کر دیا گیا

datetime 11  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) مالی سال 2021-22میں دِفاعی بجٹ مجموعی قومی بجٹ کا 16 فیصد ہے جس کے مطابق پاک آرمی کا دِفاعی بجٹ ملکی بجٹ کاسات فیصداور موجودہ دِفاعی بجٹ ڈی جی پی کا 2.8 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق 2019 -20میں ملکی معاشی صورتحال کے پیشِ نظر دِفاعی بجٹ منجمد رہا۔ 2020 –

21میں بھی پاک افواج کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو ا۔ ان سالوں میں روپے کی قدرمیں کمی اور افراطِ زر کے باوجود دِفاعی ضروریات کو دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے پورا کیا گیا۔ 2018ء کے بعدکولیشن سپورٹ فنڈ کی بندش کے باوجود دِفاعی اور سیکورٹی کی ضروریات کو ملکی وسائل سے ہی پورا کیا گیا۔ ردّالفساد کے اہداف اور دائرہ کار اور دیگر سیکورٹی اْمور میں کوئی کمی نہیں آنے دی گئی۔ ٹِڈی دَل اور کرونا کی وَبا کے خلاف قومی مہم میں پاک فوج نے بھرپور کردار ادا کیا مگر سول انتظامیہ کی معاونت میں ان فرائض کی انجام دہی کے دوران کوئی الاؤنس نہیں لیا گیا۔ کرونا وَبا کے خلاف قومی جنگ میں دِفاعی بجٹ سے ہی 2.56ارب روپے صَرف کئے گئے۔لیکن اضافی ڈیمانڈ نہیں کی گئی۔ٹِڈی دَل کے خلاف مہم میں بھی دِفاعی بجٹ سے ہی297ملین روپے خرچ ہوئے۔ چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایت پر گذشتہ سالوں میں دِفاعی آلات و مصنوعات کی مقامی تیاری (indigenisation)پر خصوصی توجہ دی گئی تاکہ ملکی زرِ مبادلہ میں کمی واقع نہ ہو۔ پاک افواج نے بالواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکس کی مَد میں سال2019-20 میں 190 ارب روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع کرائی۔ 25.8ارب روپے انکم ٹیکس، کسٹم سرچارج اور سیلز ٹیکس کی مَد میں جمع ہوئے،پاک افواج کے

رِفاعی اداروں نے 164.239ارب روپے ٹیکس اور ڈیوٹیز کی مَد میں ادا کئے،ان اداروں میں آرمی ویلفئیر ٹرسٹ، فوجی فاؤنڈیشن، نیشنل لاجسٹکس سیل اور فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن شامل ہیں،بھارت پاکستان کی نسبت اپنے ایک فوجی پر سالانہ 4گنا زیادہ خرچ کر تا ہے،پاکستان اپنے ایک فوجی پر سالانہ12500ڈالر خرچ کر تا ہے جبکہ انڈیا

42000ڈالر خرچ کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اپنے ایک فوجی پر سالانہ 392,000ڈالر جبکہ سعودی عرب371,000ڈالر خرچ کرتا ہے،سالانہ دِفاعی اخراجات کے حوالے سے بھارت دْنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے۔رپورٹ کے مطابق 2014سے2019ء تک بھارت کا دِفاعی بجٹ 51سے71بلین ڈالر تک بڑھ گیا مگر پاکستان کا

دِفاعی بجٹ جوں کا توں رہا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کا دِفاعی بجٹ پاکستان کی نسبت 6سے7گْنا زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت2016ء سے2020ء کے دوران دْنیا کا دوسرا بڑا اسلحہ درآمد کرنے والا ملک رہا۔رپورٹ کے مطابق بھارت صرف نئے اسلحہ کی خریداری کے لیے سالانہ لگ بھگ18سے19بلین ڈالر لگاتا ہے جو کہ پاکستان بجٹ کا تقریباََ 2گْنا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…