امریکی صدرجوبائیڈن کو اپنی بیگم سے” ڈانٹ” پڑگئی

10  جون‬‮  2021

لندن(این این آئی)برطانیہ میں امریکی خاتون اول نے فوجیوں سے خطاب کیاہے اور اس موقع پر اپنے شوہر جو بائیڈن کو فوجیوں سے باتوں میں مشغول دیکھ کر ڈانٹ پلادی اور کہاہے ادھر توجہ دیں،اس پر امریکی صدر بائیڈن کو بیوی کوسیلوٹ مارنا پڑگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق

صدر جوبائیڈن نے دورہ برطانیہ میں وہاں تعینات امریکی فوجیوں سے خطاب کیا اور کہا کہ روسی صدرپیوٹن سے اگلے ہفتے ملاقات ہوگی، انہیں میں بتا دوں گاجو میں چاہتا ہوں کہ وہ جانیں،عالمی حدت امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔بائیڈن نے فوجیوں سے خطاب میں اپنے مرحوم بیٹے کا ذکر کیا جبکہ امریکی ایئر فورس کے جوانوں سے خاتون اول جل بائیڈن نے بھی خطاب کیا۔خاتون اول کے خطاب کے وقت اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب صدر بائیڈن اِدھر ادھر دیکھنے لگے تو خاتون اول نے توجہ دلا دی کہ جو! توجہ دو، امریکی صدر کو خاتون اول نے مزاقا ڈانٹ پلادی، ڈانٹ کھا کر صدر بائیڈن فورا سنبھل گئے اور بیگم کا خطاب سننے لگ گئے۔واضح رہے کہ جی سیون سربراہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا کے صدر جو بائیڈن برطانیہ پہنچے ہیں، بطور صدر یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے، وہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے اور ملکہ برطانیہ سے اتوار کو ملاقات کریں گے۔امریکی صدر اپنے دورے میں جی 7 ممالک کے سربراہان، نیٹوحکام سے بھی ملاقات کریں گے، ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات 16 جون کو جنیوا میں ہوگی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…