جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

تنخواہوں اور پنشن میں 50 فیصد اضافے کا مطالبہ، سرکاری ملازمین نے احتجاج کا اعلان کر دیا

datetime 2  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا فیڈرل) نے ملازمین کے حقوق کے حصول کیلئے 9 جون کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پرامن احتجاج کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایپکا فیڈرل اور فیڈرل یونیورسیٹیز کوآرڈینیشن کونسل کا مشترکہ اجلاس ہوا جسکی صدارت ایپکا فیڈرل کے صدر

مقصود خٹک نے کی۔ اجلاس میں مقصود خٹک کے علاوہ ایپکا فیڈرل کے چیئرمین یاسر اقبال، سینئر وائس چیئرمین،سید گلفراز شاہ، سینئر نائب چوہدری اشفاق،نائب صدر فیض رسول شفقت، جنرل سیکرٹری اسد زبیر خان، ایڈیشن جنرل سیکرٹری عمران رفیق اور فیڈرل یونیورسیٹیز کوآرڈینیشن کونسل سے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد ریاض، نائب صدر سرد علی خان، سرپرست اعلیٰ سید اقبال شاہ, جنرل سیکرٹری مقصود خٹک، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ امجد محمود،فنانس سیکرٹری محمد جہانگیر، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر دلیل خان،جنرل سیکرٹری, ملک محمد نعیم و دیگر عہدیداران، کامسیٹیس یونیورسٹی ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری آصف محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری آصف اقبال اور دیگر عہدیداران،قائد اعظم یونیورسٹی کے صدر ملک محمد صدیق اور جنرل سیکرٹری سجاد علی نے شرکت کی۔ اجلاس کے ایجنڈا میں تمام وفاقی جامعات کے ملازمین کو 25فیصد ڈسپرٹی ریڈکشن الاؤنس کی عدم ادائیگی, تمام کیڈرز کے وفاقی ملازمین کی اپ گریڈیشن میں حکومت کی تاخیری حربے، تنخواہوں اور پنشن میں کم از کم 50 فیصد اضافہ،ہاؤس رینٹ سیلینگ میں اضافہ کرنا،کنوینس الاؤنس میں اضافہ، وفاقی ملازمین کو یوٹیلٹی

الاؤنس کا اجراء کرنا اور خصوصی طور پر کامسیٹس یونیورسٹی ملازمین کے مسائل جن میں تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف کا انضمام اور بی پی ایس کے نئے پے سکیل بنانا وغیرہ شامل تھے۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعات کے ملازمین کو 25 فیصد ڈسپرٹی ریڈکشن الاؤنس کی ادائیگی میں رکاوٹ بننے پر شدید تنقید کا

نشانہ بنایا اور ایچ ای سی کے اس عمل کی مذمت کی گئی۔ اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا کی وفاق کے تمام ادارے بشمول فیڈرل یونیورسیٹیز کوآرڈینیشن کونسل اور وفاقی جامعات کے تمام ملازمین اور دیگر تمام وفاقی اداروں کے ملازمین 9 جون کوایپکا فیڈرل کے زیر اہتمام پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک میں اپنے جائز مطالبات کے

حصول کیلئے پرامن اور بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔ اسکے علاوہ تمام وفاقی جامعات کے ایسوسی ایشنز نے ایک دوسرے کیساتھ باہمی تعاون کرنے اور تمام معاملات کو مشترکہ جدوجہد کیساتھ حل کرنے پر اتفاق کیا۔جنرل سیکرٹری ایپکا فیڈرل اسد زبیر خان اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کو 9 جون کو ہونیوالے ایپکا فیڈرل کے پرامن احتجاج

کے حوالے سے باضابطہ طور پر خط لکھ کر بروقت آگاہ کرینگے۔ ایپکا فیڈرل تنظیم نے تمام وفاقی ملازمین سے اپیل کی ہے کہ 9 جون کو اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے نکلیں اور ایپکا فیڈرل کے اس پرامن احتجاج کو کامیاب بناکر اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔ ایپکا فیڈرل وفاقی ملازمین کے حقوق کے حصول اور دفاع کیلئے ہمہ وقت میدان میں نظر آئیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…