جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک بھاگ جانیوالوں کو نیب کسی صورت نہیں چھوڑے گا

datetime 30  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک بھاگ جانے والوں کو نیب کسی صورت نہیں چھوڑے گا چاہے وہ دنیا کے کسی گوشے میں چلے جائیں، نیب بلاخوف و ڈر اور اثر و رسوخ کے بدعنوانی کے خاتمہ کے اپنی قومی ذمہ داری نبھانے کیلئے پرعزم

ہے، ملکی ترقی میں تاجر برادری کا کردار انتہائی اہم ہے۔ نیب کے کسی اقدام سے تاجر برادری کیلئے مشکلات پیدا نہیں ہوئیں اور نہ ہوں گی۔ اتوار کو جاری بیان میں چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہاکہ تاجر طبقہ معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، تاجر خوشحال ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا، اس نقطہ نظر کو سامنے رکھ کر نیب اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک90 7 ارب روپے بدعنوان عناصر سے وصول کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جو کہ نمایاں کا میابی ہے۔ نیب کے ان مقدمات میں ان افراد کے نام ہیں جنہوں نے اربوں روپے کی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی ہے، ان کے پاس 1980ء میں کچھ نہیں تھا لیکن آج وہ دبئی میں پلازوں کے مالک ہیں، ان کے پاس یہ رقم کہاں سے آئی۔ انہوں نے کہا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں کیونکہ انہوں نے غریب لوگوں سے ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹی ہے۔ انہوں نے لوگوں کو نہ پلاٹ دیئے ہیں اور نہ ان کی رقوم واپس کی ہیں جس کے باعث وہ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ لاہور، ملتان، کوئٹہ سمیت ملک بھر سے ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے اربوں روپے وصول کرکے متاثرین میں تقسیم کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کے خون پسینے کی کمائی کے اربوں روپے لوٹ کر

بیرون ملک بھاگ جانے والوں کو نیب کسی صورت نہیں چھوڑے گا چاہے وہ دنیا کے کسی گوشے میں چلے جائیں، ان کا پیچھا کریں گے، ان سے لوٹی گئی دولت واپس لائیں گے اور غریبوں تک پہنچائیں گے، انہوں نے کہا کہ نیب افسران قانون کے مطابق بد عنوانی کے خاتمہ کو اپنا قومی فرض سمجھ کر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کی شکایات کو فوری طور پر نمٹانے کیلئے نیب ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی ڈیسک قائم کیا

جا رہا ہے جہاں پر ڈائریکٹر/ڈپٹی ڈائریکٹر کا سطح کا افسر موجود رہے گا کیونکہ نیب تاجر برادری کے مفادات کے تحفظ کیلئے موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کسی فیس کو نہیں کیس کو دیکھتا ہے، جو کرے گا وہ بھرے گا، نیب کا کسی گروہ، گروپ، مفاد اور شخص سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے مفادات اور وفاداریاں پاکستان اور پاکستانی عوام سے ہیں، نیب ہر کام قانون کے مطابق کر رہا ہے، ٹیکس معاملات میں غیر قانونی اقدامات کرنے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…