ثمینہ پیرزادہ نے پاکستان کے طرزِ حکومت کو ’سرکس‘ کا نام دیدیا

22  مئی‬‮  2021

کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ و میزبان ثمینہ پیرزادہ پاکستان کے طرزِ حکومت سے تنگ آگئیں اور اسے ’سرکس‘ کا نام دے دیا۔ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر پاکستان میں موجود کئی سالوں پرانی ایک دوسرے پر الزام تراشی کرنے اور اپوزیشن کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹانے کی کاوشوں کی سیاسی روایت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے اپنے ٹوئٹ میں سوال پوچھتے ہوئے لکھا کہ ’کیا یہ جمہوریت ہے؟ ہم انتخابات کا انتظار کیوں نہیں کرسکتے۔‘اْنہوں نے لکھا کہ ’پاکستانی عوام

کو ہر پانچ سال بعد حکومت کے انتخاب کے لیے فیصلہ کرنے دیں۔‘ثمینہ پیرزادہ نے مزید لکھا کہ ’میں اس سرکس سے تنگ آگئی ہوں۔‘ثمینہ پیرزادہ کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے معروف پاکستانی صحافی نجم سیٹھی نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ ’بالکل ٹھیک! اگر انتخابات آزاد اور منصفانہ ہوں تو ہمیں دھرنے اور اقامہ کو بے دخل کیے بغیر پانچ سال کی مدت کو تقدس دینا چاہیے۔‘ نجم سیٹھی نے لکھا کہ ’اگر نہیں تو، پھر ہمیں ہائبرڈ حکومتوں اور کٹھ پتلی وزیر اعظم سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کرنا چاہئے!’

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…