اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کابینہ کی منظوری اور قانونی ضابطے مکمل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں

متعلقہ ریکارڈ اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ کورونا پر سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن نون لیگ کی لیڈرشپ اپنے ہمسایہ دوستوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائے تو اس کی بھرپور مذمت کرنا فرض ہے۔پیر کو اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں احتیاط کے باعث محفوظ رکھا ہے، ایسی اوچھی اور غیرمحتاط حرکتوں سے آپ کی سیاست زندہ نہیں ہو گی صرف کورونا پھیلے گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور شہری اور سیاسی لیڈر بھی کچھ ذمہ داریاں ہیں، اگر سیاسی رہنما اپنی ذات سے آگے نہیں سوچ سکتے تو انہیں قیادت کا دعویٰ نہیں کرنا چاہئے، احساس اور ذمہ داری قیادت کے بنیادی اصول ہیں لیکن ن لیگ کی قیادت دونوں سے محروم نظرآتی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے ن لیگ کےجلسے کی تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں حمزہ شہباز اور جلسے کے شرکا کی بڑی تعداد بغیر ماسک کےدکھائی دے رہی ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…