اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیا بھر میں کتنے کروڑ یتیم بچے ہیں، پاکستان میں بھی ایک بھاری تعداد موجود جو تعلیم و تربیت ، صحت اور خوراک جیسی سہولیات سے محروم ہیں

datetime 17  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن)چیئر پرسن الخدمت فانڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ پاکستان محترمہ نویدہ انیس نے کہا ہے کہ دنیا میں اس وقت 14 کروڑ بچے یتیم ہیں جن میں سے 6 کروڑ 10 لاکھ یتیم بچے صرف ایشیا میںہیںجبکہ پاکستان کا شمار یتیم بچوں کے حوالے سے سرفہرست پہلے 10 ممالک میں ہوتا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے الخدمت فانڈیشن

ویمن ونگ ٹرسٹ پاکستان خدمات کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیانویدہ انیس نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں42 لاکھ سے زائد بچے یتیم ہیں اور ان میں بڑی تعداد ایسے بچوں کی ہے جنہیں تعلیم وتربیت صحت اور خوراک کی مناسب سہولیات میسرنہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے تمام اداروں نے یتیم بچوں کے مسائل اور معاشرے کی اجتماعی ذمیداریوںکا شعور اجاگر کرنے کے لئے “” آرفن کئیر فورم” تشکیل دیاہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کی خواتین ہمہ تن سراپا خدمات سراپا رحمت بن کر بلا تخصیص قوم و مذہب و رنگ و نسل بھرپور جدوجہد کررہی ہین 1990سے قائم یہ ادارہ ہمہ جہت زندگی کے ہر دائرے میں خواتین کے لئے بالخصوص سماجی سرخدمات انجام دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے طول و عرض میں ہی نہی بین الاقوامی سطح پر بھی الخدمت فانڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ پاکستان یتمی کی کفالت کے لئے کوشاں ہے۔ بنی گالہ اسلام آباد، دیر، شیخوپورہ کے اور ترکی میں الخدمت کے تعاون کے ساتھ قائم آغوش سینٹرز ہیں اس وقت سالانہ ساڑھے پانچ کروڑ رقم صرف ارفن سپورٹ پروگرام میں صرف کی جارہی ہے۔اس موقع پر الخدمت ارفن کئر فیملی سپورٹ کی پروگرام منیجر عافیہ علی نے بتایاالخدمت ارفن کئر سپورٹ پروگرام

کے تحت نہ صرف معاشرے میں کفالت یتیم کی ترغیب دے رہا ہے بلکہ یتیم بچوں بالخصوص بچیوں کو ماہانہ وظائف دیتا ہے بلکہ آغوش جیسے اقامتی ادارے میں انکی تعلیم و تربیت،، میڈیکل چیک اپ، صحت مندانہ غذا کی فراہمی، عید گفٹس اور روزگار کی فراہمی میں تعاون کر کے انہین فعال اور متحرک کردار ادا کرنے کے لئے تیار

کر رہا ہے۔ جنرل منیجر الخدمت فانڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ پاکستان زرافشاں فرحین نے کہا کہ الخدمت کے تحت یتیم بچیوں اور انکی باہمت ماں کے لئے دینی و دنیاوی تعلیم وتربیت کے بہترین مواقع بھی فراہم کئے جاتے ہیں ان طالبات و خواتین کے لئے قرآن فہمی کے لیکچرز، تکنیکی مہارت میں نکھار کے لئے ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا

ہے ووکیشنل سینٹرز میں سلاء کڑھاء دستکاری اور آرٹ اینڈ کرافٹ کے کورسز، ککنگ بیکنگ خطاطی اور فن خطابت کی عملی مشق کرواء جاتی ہے تاکہ زندگی کے کسی بھی میدان میں یہ خواتین باعزت طریقے سے اپنا موثر کردار ادا کرسکیں۔ وائس پریذیڈنٹ الخدمت فانڈیشن ویمن ونگ لاہور صبا ثاقبنے یتیم بچیوں کے لئے بنائے جانے والے اقامتی ادارے آغوش “کی تفصیلات سے اگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پرسکون ماحول باوقار اعلی سطح کی تعلیم

تربیت کا انتظام صحت مندانہ طرز زندگی ان بچوں اور بچیوں کی آنکھوں میں چمک اور چہروں پر بشاشت کے رنگ بکھیر رہا ہے۔اسلام آباد آغوش میں مقیم اس وقت 59طالبات الخدمت کے تعاون سے مفت تعلیم،رہائش اور ہر طرح کی بنیادی ضروریات سے مستفید ہورہی ہین اور شیخوپورہ میں 16کروڑ کی لاگت سے تیار ہونے والا کفالت یتمی سینٹر تعمیر کے تکمیلی مراحل میں ہے جہاں ان شااللہ کثیر تعداد میں یتیم طالبات اور انکی باہمت ماں کو مستفید کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…