بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

نئے پاکستان کے منظر نے سب کو حیران کر دیا، شاہ محمود امریکہ روانگی کیلئے بغیر پروٹوکول ائیرپورٹ پہنچ گئے، مسافروں نےاپنے درمیان دیکھ کر وزیر خارجہ کے ساتھ کیا سلوک کیا؟جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 22  ستمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی امریکا جانے کے لیے بغیر پروٹوکول اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے، وہ بورڈنگ پراسس کے لیے عام مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوئے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اپنے درمیان پا کر شہری خوش ہوئے، ایئرپورٹ پر آئے مسافروں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ

سیلفیاں بھی بنوائیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیو یارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے علاوہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔شاہ محمود قریشی مسئلہ کشمیر سمیت مختلف امور پر بھرپور طریقے سے پاکستان کا موقف بیان کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ روانہ ہوئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…