اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیرخارجہ کی ملاقات،بڑے اقدامات کا اعلان کردیاگیا، وزیراعظم ہاؤس سے اعلامیہ جاری اسلام آباد (آئی این پی ) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک ترک عوام مذہبی اور ثقافتی تعلقات میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کی عوام کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہے، پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، دونوں ممالک مستقبل میں مضبوط شراکت داری قائم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاؤس سے جاری ا علامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرِ خارجہ نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اہم ا مور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکی کے وزیرِ خارجہ نے ملاقات کے دوران نئی حکومت کو ترک صدر رجب طیب اردگان اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور وزیراعظم عمران خان کو حالیہ عام انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پاک ترک عوام مذہبی اور ثقافتی تعلقات میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کی عوام کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، دونوں ممالک مستقبل میں مضبوط تر شراکت داری قائم کرنے کے لئے درکار صلاحیت رکھتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیرِ خارجہ نے مستقبل میں پاکستانی حکومت کے ملک کی تیز ی سے معاشی پیش رفت ،ترقی ، عوام اور خصوصاً متحرک نوجوانوں کی خوشحالی کے لیے بہتر مواقع پید اکرنے کے منصوبے کیلئے مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھنے کے ترک حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی تجارت بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں ترکی کی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت دیگر متعد دعالمی اور کثیرالطرفہ فورمز پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک ترک عوام مذہبی اور ثقافتی تعلقات میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کی عوام کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہے، پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، دونوں ممالک مستقبل میں مضبوط شراکت داری قائم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاؤس سے جاری ا علامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیرِ خارجہ نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اہم ا مور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکی کے وزیرِ خارجہ نے ملاقات کے دوران نئی حکومت کو ترک صدر رجب طیب اردگان اور عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور وزیراعظم عمران خان کو حالیہ عام انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پاک ترک عوام مذہبی اور ثقافتی تعلقات میں بندھے ہیں، دونوں ممالک کی عوام کا مستقبل ایک دوسرے سے جڑا ہے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا، دونوں ممالک مستقبل میں مضبوط تر شراکت داری قائم کرنے کے لئے درکار صلاحیت رکھتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیرِ خارجہ نے مستقبل میں پاکستانی حکومت کے ملک کی تیز ی سے معاشی پیش رفت ،ترقی ، عوام اور خصوصاً متحرک نوجوانوں کی خوشحالی کے لیے بہتر مواقع پید اکرنے کے منصوبے کیلئے مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھنے کے ترک حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی تجارت بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔ ملاقات میں توانائی سمیت مختلف شعبوں میں ترکی کی سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت دیگر متعد دعالمی اور کثیرالطرفہ فورمز پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…