پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارت سے بات چیت چاہتے ہیں لیکن اسے مذاکرات سے قبل یہ کام کرنا ہی ہوگا،وزیراعظم عمران خا ن نے شرط عائد کردی، دوٹوک اعلان

datetime 15  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم اور اسی طرح دفعہ 35-A کو ختم کرکے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھارت سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں لیکن اس سے قبل مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کو ختم کیا جائے۔مظفر آباد سے میرپور سی پیک کے منصوبوں کی منظوری ،

میرپور میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تعمیر کی بھی اصولی منظوری دے دی۔اس موقع پراور آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں میں تیزکرنے اور لوگوں کی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اسی طرح عمران خان نے آزاد کشمیر میں بھی احتساب کو تیز کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کا بھی کہا۔اگرچہ آزاد کشمیر کااپنا آئین ضرور ہے ہم ایک ملک ہیں جسطرح پاکستان میں کرپشن کے خلاف احتساب ہو رہا ہے اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی احتساب ہونا چاہیے۔اس موقع پر انھوں نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کشمیر نچلی سطح تک منظم کریں اور آزاد کشمیر میں بھی باکردار اور اچھے لوگوں کو آگے لایا جائے ۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے یہاں وزیر اعظم سیکریٹیریٹ میں آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پو نہ گھنٹہ کی تفصیلی ملاقات میں فیصلے، احکامات اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان ایک نیا پاکستان بن رہا ہے اچھے لوگ آگے آرہے ہیں اسی طرح آزاد کشمیر میں بھی آپ اچھے لوگ آگے لائیں میں ہر طرح سے آپکی اسپورٹ کرونگا۔تاکہ آزاد کشمیر ایک مثالی خطہ بنے سکے۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان سے آزاد کشمیر میں ٹورازم اوردیگر معاملات پر تفصیلی بات چیت کی۔ اسی طرح وزیر امور کشمیر اور چئیرمین کشمیر کمیٹی کے تقرر پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…