اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

شیخ رشید آن فائر۔۔وفاقی وزیر ریلوے نےسو یا دو سو نہیں بلکہ کتنے ہزار نوجوانوں کی ریلوے میں بھرتی کا اعلان کر دیا، فوری طور پر کتنے نوجوان بھرتی کئے جائیں گے، پنڈی بوائے نے عوام کے دل جیت لئے

datetime 14  ستمبر‬‮  2018

لاہور (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر ریلویز شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریلوے کی قیمتی زمینیں بیچنے کیلئے وزیراعظم سے آرڈیننس جاری کرنے کی درخواست کی جائیگی،اراضی واگزارکروانے کے دوران کچی آبادی والوں کو تنگ نہیں کیا جائیگا ،23 ہزارافراد بھرتی کرنے کیلئے وزیراعظم کوخط لکھا ہے تاہم 10 ہزار افراد فوری بھرتی کے جائیں گے، اس کے علاوہ ریلوے ہسپتالوں

کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے چلایاجائے گا،کسی صورت ریلوے کے کرایوں میں اضافے کے حق میں نہیں ہوں ،عوام کی سہولت کیلئے ایک اور نئی ٹرین چلا دی جبکہ مزید دو 16ستمبر سے چلائی جائیں گی جبکہ سات ریجنل ہید کوارٹرز میں صاف پانی کے ٹینڈر بھی میرٹ پر طلب کئے جائیں گے ،شالیمار کیس میں خود پنڈی سے نیب کو بھجوائوں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز ریلوے ہیڈ کواٹرز لاہور میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے سیکٹر میں 23 ہزار لوگوں کی نئی بھرتیوں کی اشد ضرورت ہے جس کے لئے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ہے جبکہ 10 ہزار فوری میرٹ پر بھرتی کیے جائیں گے ۔ 7ریجنل ہید کواٹرز کے بڑے سٹیشنز پر صاف پانی کے ٹینڈرز طلب کریں گے جس کے بعد اس کو بڑھا کر ان کی تعداد 25 سے 30 سٹیشنز تک کر دی جائے گی اور یہ سب پرئیویٹ سیکٹر کے ذریعے ہو گا ۔گزشتہ دور میں ایک سٹیشن کو اپ گریڈ کرنے پر پر 2 ارب روپے خرچ کیے گئے مگر ان کی حالت بہتر نہیں ہوئی، ہم تمام سٹیشنز کو پبلک رائیویٹ پارٹنر شپ پر اپ گریڈ کرنے کی پیشکش کرتے ہیں ۔ریلوے کے تمام ہسپتالوں کو بھی پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کیساتھ پرائیویٹ سیکٹر کو دینے جارہے ہیں کیونکہ ان ہسپتالوں کی کوئی کارکردگی نہیں ہے ، ان ہسپتالوں پر 20کروڑ لاگت آتی ہے لیکن ریلوے کا ملازم اپنا علاج باہر

سے کرواتا ہے تو اس پیسہ کو بھی بچائیں گے ، اس حوالے سے اسلام آباد میں ایک لیفٹیننٹ جنرل سے بات جاری ہے تا کہ ان ہسپتالوں میں بہتری آئے ۔انہوں نے بتایا کہ پنڈی سے ایک نئی ٹرین چلائی ہے جبکہ 16ستمبر سے دو نئی ٹرینیں موہنجو داڑو اور روہی سے چلیں گی جن کو سکھر سے آپریٹ کیا جائے گا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ سارا زور فریڈ کی کارکر دگی کو بہتر بنانے پر ہے کیونکہ

فریڈ ریلوے کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،ریلوے افسران سے درخواست کی ہے کہ فریڈ کو ایک ماہ میں ٹھیک کر لیں اگر ایسا نہ کر سکے تو اس کو بھی چھ ماہ یا ایک سال کیلئے ٹیسٹنگ ٹرائل پر پرائیویٹ کر دیا جائے گا ۔ ٹی سی ایس کوتو پہلے ہی پرائیویٹ پارٹنر شپ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ریلوے کے مزدوروں نے بیس دنوں کے اندر دو ٹرینیں چلائیں ہیں ، سو دن کے اندر اندر

اللہ نے چاہا تو قوم کو ریلوے کے حوالے سے مزید خوشخبریاں ملیں گی، وزیر اعظم کی جانب سے ریلوے کی کارکر دگی کو سراہا گیا ہے جو ایک خوش آئند بات ہے اور اسکا سارا کریڈٹ ریلوے ملازمین کو جاتا ہے جنہوں نے ان بیس دنوں میں ریلوے کی کارکر دگی کو بہتر بنانے کیلئے بہت کام کیا ہے، کو شش ہو گی کہ تمام مزدوروں اور یلوے ملازمین کو اے گریڈ دلوا کر جائوں ۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے دو انجنو ں پر ٹریکر لگا کر ٹیسٹ کیا جائے گا جس کے بعد مزید ٹرینوں پر بھی اس کا مظاہرہ ہو گا ، سو دن کے اندر اندر ریلوے کی ٹرینوں میں وائے فائے اور ٹریکر سسٹم نصب کیاجائے گا جبکہ تیس دن کے اندر اندر لاہور میں اس سسٹم کو رائج کریں گے ، بلڈرز کیلئے تمام پلیٹ فارم اوپن کر رہے ہیں ،وزیر اعظم کی جانب سے پندرہ دن دیئے گئے ہیں مہنگی زمینوں کو

بیچ کر ان کا پیسہ ریلوے کے اکائونٹ میں جمع کروائیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لینڈ مافیا کے حوالے سے ریلوے کی زمین کو فروخت کرنے کیلئے وزیر اعظم کو تجویز دی ہے کہ وہ پرائم منسٹر آرڈیننس جاری کریں ،ممبر فنانس منظور صاحب سے درخواست کی ہے کہ نئی ٹرینوں کیلئے دس کروڑ روپے دیں تاکہ دو سے تین کو چز چل سکیں کیونکہ ریلوے کے پاس اس وقت زیرو کوچز ہیں

اور جو چل رہی ہیں وہ بھی پندرہ سال پرانی ہیں لیکن قوم کو یقین دلاتا ہوں اللہ کے حکم سے ہمیں جو ٹارگٹ ملا ہے اس کو پوارا کریں گے ، وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ کسی کچی آبادی کو چھیڑا نہیں جائے گا اور نہ ہی کوئی اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا ۔کسی غریب آدمی کو تنگ نہیں کیا جائے جائے گا مگر کسی بڑے مگر مچھ کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 65سال سے زائد عمر والے افراد شناختی کارڈ دکھا کرآدھی قیمت پر سفر کریں گے جبکہ معذور اور نابینا افراد کی ٹکٹ کی رقم آدھی ہو گی اور ان کے ساتھ ایک آدمی بھی آدھی ٹکٹ پر سفر کر سکے گا،ان تمام افراد کو مال گاڑی کی سہولت بھی فری دستیاب ہو گی ۔کسی صورت ریلوے کے کرایوں میں اضافے کے حق میں نہیں ہوں ،سو دن کے اندر عمران خان کے وژن پر پورا اتریں گے ،

جس جگہ پر کپتان نے کھیلنے بھیجا ہے وہاں پوری ایمانداری سے اپنی کارکر دگی دکھائوں گا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محکمہ ریلوے میں سات ہزار پولیس اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ،معاشرے میں بہت سی برائیاں ہوتی ہیں، منشیات اور غیر قانونی اشیاء کے حوالے سے پولیس اہلکار اپنی کارکر دگی دکھا رہیں ہیں ۔اپنے بھتیجے کے ضمنی انتخاب میں

حصہ لینے سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ بھتیجے کو ضمنی انتخاب میں ٹکٹ ملنے پر کوئی ناراض نہیں ہے ، میرا بھتیجا ایک مرتبہ میئر رہا اور ضلعی ناطم بھی رہا ، ہم نے چار مرتبہ اس حلقہ کو جیتا ہے اور میں آٹھویں دفعہ منسٹر بنا ہوں ،پاکستان پیپلز پارٹی بھی خود اس حلقہ سے پیچھے ہٹی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز ایک بہادر اور عظیم خاتون تھیں ،ان کی مغفرت کیلئے دعاگو ہوں اور شریف خاندان سے بھی اظہار تعزیت کر چکا ہوں۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…