پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

لہو رنگ وادی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نےظلم اور بربریت کی داستان رقم کر دی، جعلی مقابلوں میں شہید کشمیری نوجوانوںکی لاشوں کیساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے؟ویڈیو سامنے آگئی

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرتا ہے مگر اسکی فوج کسی قدر وحشی اور ظالم ہے اسکا انداز ہ سماجی رابطوں کی سائٹوں فیس بک وغیرہ پر رائرل ایک ویڈیو سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے جس میں بھارتی فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر میںایک شہید نوجوان کی لاش کو ایک زنجیر سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے

مطابق بھارتی فوجیوں نے جمعرات کے رو ز جموںخطے کے ضلع ریاستی کے علاقے جھاجر میں تین نوجوانوں کو ایک پر تشدد آپریشن کے دوران شہید کیا تھاجن میں سے ایک کی لاش کو ٹانگوںکیساتھ لوہے کی زنجیر باندھ کر گھسیٹا گیا۔ اس بہیمانہ کارروائی کی ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے انسانیت اور انسانی قدروں پر یقین رکھنے والوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز نے بھارتی فوجیوں کی وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام قابض فوج کے انسانی حقوق کے حوالے سے برتائو کو ظاہر کرتا ہے ۔ انسانی حقوق کی ایک اور کارکن سری موئی نندنی گوش نے سوشل میڈیا پرجاری اپنی ایک پوسٹ میں بھارتی فوج کی کارروائی کو جنگی جرم قرار دیا ۔ سول سوسائٹی کی رکن اور کشمیر یونیورسٹی کی پروفیسر حمیدہ نعیم نے بھی اپنی فیس بک پوسٹ میں بھارتی فوج کی سفاکانہ کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ انتہائی کم ظرف شخص بھی کسی کی لاش کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ انتہائی پیشہ ورانہ کہلوانے والی بھارتی فوج کے اہلکاروں نے جو کیا اس پر جواب طلبی کے بجائے انہیں ٹرافیوں اور ایوارڈز سے نوازا جاتاہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایک کشمیری نوجوان کو فوجی جیب کے سامنے باندھ کر علاقہ میں گھمانے کا واقعہ بھی سامنے آچکا ہے جس پر ایسا کرنیوالے بھارتی فوجی میجر کو انعامات اور داد تحسین سے نوازا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…