پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

سابق ایم این اے کا بھائی دفتر آئے بغیرکئی سال تنخواہ لیتا رہا،پارلیمنٹ ہاؤس میں جعلی نوکریوں کی بندر بانٹ کا انکشاف

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) پارلیمنٹ ہاس میں جعلی نوکریوں کی بندر بانٹ کا انکشاف ہوا ہے جبکہ ایک سابق ایم۔این اے پیر اسلم بودلہ۔کا سیکشن افیسر بھائی دفتر میں ائے بغیر کئی سال تنخواہ بھی لیتا رہا ۔ذرایع نے بتایا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے جعلی ملازمتیں بانٹنے والا گروہ گرفتار بھی کرلیا، ہے اورگرفتار ملزمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سابق اور موجودہ اہلکار ہیں، ذرائع ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے دو لاکھ روپے سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی ہے یہ بھی معلوم۔ہوا ہے کہ

نوکری کے جعلی آفر لیٹر بنانے والے ملزمان نے 14 افراد سے 60 لاکھ روپے بٹورے، پارلیمنٹ ٹرانسپورٹ سیکشن کا نائب قاصد سعادت انٹری پاس بنا کر لوگوں کو لاتا تھا،جبکہ ایک سابق اہلکار فاروق جعلی افسر بن کر پارلیمنٹ ہاس میں جعلی انٹرویو کرتا تھا، ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ ہاس میں 31 مرتبہ مختلف افراد کے جعلی انٹرویو کیے گئے،ایف آئی اے نے جعلی انٹرویوز کی تحقیقات بھی شروع کر دی ہیں پارلیمنٹ ہاس کے اعلی حکام جعلی انٹرویوز پر خاموش رہے، اورکوئی محکمانہ انکوائری نہ کی، ذرائع نے مزید بتایا کہ انٹری پاسز پر دستخطوں کی تصدیق نہ کرنے کیلئے ایف آئی اے پر دبا ہے جبکہ ایف آئی اے نے قومی اسمبلی کے اندر کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے اعلی حکام کی ملی بھگت کی وجہ سے معاملے کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے،زرایع کاکہنا ہے کہ سکیورٹی اسٹاف اور سپیشل برانچ کی ڈیوٹی کے باوجود معاملات کیسے چلتے رہے،اس کی تحقیقات جاری ہیں دوسری طرف زرایع کا کہنا ہے کہ ایک سابق ایم این اے پیر اسلم بودلہ کا بھائی تنویر بودلہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں سیکشن افیسر ہے تاہم وہ کئی سال افس ایا ہی نہیں اور لاہور بزنس کرتا رہا تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اسے تنخواہ باقاعدگی سے ادا کرتا رہا اور اس کا بھی قومی اسمبلی کے سابق سپیکر ایآز صادق یا اسمبلی کے ذمہ داران نے کوئی نوٹس نہیں لیا ۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…