بلوچستان سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر انتخابات مکمل، کامیابی نے کس جماعت کے امیدوار کے قدم چومے؟ کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر انتخابات مکمل بلوچستان عوامی پارٹی امیدوار وسابق صوبائی وزیر داخلہ میر سر فراز بگٹی37 ووٹ لے کر منتخب ہوئے
ان کے مد مقابل میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار رحمت اللہ کاکڑ نے20 ووٹ حاصل کر لی جبکہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند، مسلم لیگ(ن) کے رہنماء وسابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری جمہوری وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر گہرام بگٹی اور تحریک انصاف کے رکن صوبائی نعمت زہری نے ووٹنگ عمل میں حصہ نہیں لیا نتائج کا اعلان ریٹریننگ آفیسر وصوبائی الیکشن کمشنر نیاز بلوچ نے کر تے ہوئے کہا ہے کہ ووٹنگ کا عمل صبح9 بجے شام پانچ بجے تک جاری رہی ایوان میں 61 میں سے57 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے جن میں سے 4 ارکان نے ووٹنگ عمل میں حصہ نہیں لیا بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار وسابق وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے 37 ووٹ حاصل کر کے سینیٹر منتخب ہوئے جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار رحمت اللہ کاکڑ نے20 ووٹ لئے جبکہ سابق نگران وزیراعلیٰ میر علاؤ الدین مری نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کی سینیٹ کی یہ جنرل نشست تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی میر نعمت اللہ زہری کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوئی تھی ۔