اسلام آباد (آن لائن)نیپرا نے گزشتہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں عوام سے 180 روپے وصولی کی اجازت دے دی جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 4روپے 41 پیسے بڑھ جائیگی۔ تقسیم کارکمپنیوں کو 2017۔18 کی بقایا ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کے حوالے سے فیصلہ جاری کردیاگیا۔گیپکو، پیسکو، میپکو، حیسکو ،سیپکو اور کیسکو کو اربوں روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کی اجازت دے دی گئی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وصولی کے فیصلے کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا ۔180 ارب روپے صارفین سے
بجلی کے بلوں میں وصول کئے جائیں گے ۔ایڈجسٹمنٹ کیسپٹی چارجز، آپریشن اینڈ مینٹیننس تقسیم وترسیل کے نقصانات کی مد میں وصول کی جائے گی ۔نیپرا آءٰیسکو لیسکو اور فیسکو کے لیے پرائیر ایئر ایڈجسمنٹ کا فیصلہ پہلے ہی جاری کرچکاہے ۔پیسکو نے 17 ارب ، میپکو نے 23ارب اور حیسکو نے 15 ارب روپے کی ایڈجسمنٹ کی وصولی کی درخواست کی تھی ۔سیپکو نے 6 ارب گیپکو نے 10 ارب اور کیسکو نے 9 ارب روپے سے زائد کی ایڈجسمنٹ وصول کرنے کی درخواست کی تھی۔