پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں 6 سے23 ماہ عمر کے بچے خوراک کی کمی کا شکار، کتنے بچوں کو معیاری خوراک میسر ہے؟ انتہائی افسوسناک رپورٹ جاری

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) قومی ادارہ برائے صحت اور اقوام متحدہ کے ادارے یونائیٹڈ نیشن انٹرنیشنل چلڈرنز ایمرجنسی فنڈ(یونیسف) کے تعاون سے بچوں کی خوراک کے رجحانات پر تحقیق سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چھ سے 23 ماہ عمر کے بچے خوراک کی کمی کا شکار ہیں، یہی خوراک کی کمی بچوں کی نشوونما

میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں صرف 15 فیصد بچے ہی معیاری خوراک حاصل کرتے ہیں۔ اس تعداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ معیاری خوراک پر پلنے والے بچوں کی تعداد خطرناک حد تک کم ہے۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ یونیسف، قومی وزارت صحت اور صوبائی ادارے بچوں کی خوارک میں بہتری لانے کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ رپورٹ کے اجرا کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر شعبہ خوراک بصیر اچکزئی نے کہا ہے کہ ادارے صوبوں کی قومی غذائی حکمت عملی مرتب کرنے اور منصوبہ سازی کے عمل میں معاونت کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو دی جانے والی ناقصغذا کے مسئلہ کا حل نئی حکومت کی اولین ترجیحات میں بھی شامل ہے۔ بصیر اچکزئی کے مطابق وزارت برائے قومی صحت کا غذائی اور خوراک سے متعلق شعبہ بچوں کی صحت کے لیے شراکت داروں سے تعاون کرتا رہے گا۔تقریب کے دوران واضح کیا گیا ہے کہ جائزہ رپورٹ کا مقصد بچوں کو دی جانے والی خوارک کے بد ترین اثرات سے متعلق صورتحال کو پرکھنا تھا۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…