پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

منشیات سمگلنگ کیس میں پکڑی گئی یورپی ماڈل نے ایان علی کی یاد تازہ کر دی، ایسی سج دھج کے سبھی دیکھتے رہ گئے

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی ین پی) لاہور سے منشیات اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی یورپی ماڈل ٹریزا ہیلسکی نے عدالت پیشی کے وقت بھی اپنی سج دھج کے باعث مرکز نگاہ بن کر ایان علی کی یاد تازہ کردی۔تفصیلات کے مطابق 21 سالہ ٹریزا ہیلسکی کا تعلق یورپی ملک جمہوریہ چیک سے ہے، اسے رواں برس لاہور ایئر پورٹ سے متحدہ عرب امارات جاتے ہوئے اس وقت گرفتارکیا تھا

جب اس کے سامان سے 9 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔ ٹریزا بھی منشیات اسمگلنگ کی کوشش کا اعتراف جرم کرچکی ہیں اور معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے۔بدھ کے روزبھی ٹریزا کو لاہورکی سیشن عدالت میں پیش کیا گیا لیکن عدالت میں غیرملکی ماڈل کورنگے ہاتھوں گرفتار کرنے والے کسٹم انسپکٹر کا بطور گواہ بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 18ستمبر تک ملتوی کردی۔ دوسری جانب عدالت میں پیشی کے دوران ٹریزا اپنی سج دھج کے باعث سائلین اورعملے کی مرکزنگاہ بن گئیں، سیاہ کرتے اورنیلی جینز کے ساتھ انہوں نے دوپٹہ لیا ہوا تھا، ٹریزا جہاں آنکھوں پر چشمہ لگا کرسورج کے گرم شعاعوں کو روکنے کی کوشش میں مصروف تھیں وہیں وہ کاغذ کے ٹکڑے کی مدد سے گرمی کا زورتوڑنے کے لیے خود کو پنکھا بھی جھل رہی تھیں۔وکیل اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ آتے ہوئے جب ٹریزا نے دیکھا کہ ان کی وڈیو بنائی جارہی ہے تو اس انداز سے مسکرائیں کہ جیسے وہ عدالت میں پیشی کے لیے نہیں بلکہ ماڈلنگ پرجارہی ہو۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی سپرماڈل ایان علی بھی کروڑوں روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں اور وہ بھی ہر پیشی پر منفرد انداز میں پیش ہوا کرتی تھیں۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…