لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے بزرگ سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اقتدار پر آئے ہوئے لوگ عارضی حکمران ہیں آج وہ حکمران فرعون بن چکے ہیں ‘ کلثوم بی بی لندن میں ایک سال تک اپنی بیماری سے لڑتی رہیں ،وینٹی لیٹر پر پڑی رہیں اور تمام لوگ پروپیگنڈہ کرتے رہے کہ ان کو کچھ نہیں ہے،آج وہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ اب وہ اس جہاں میں نہیں ہیں۔بد ھ کو میڈیا سے گفتگو کے دوران مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کلثوم بی بی ایک سال تک اپنی بیماری سے لڑتی رہیں اور تمام لوگ پراپیگنڈا کرتے
رہے کہ انہیں کچھ نہیں ہے ، آج وہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ اب وہ اس جہاں میں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ میں اور کلثوم نواز ایک ہی ادارے میں پڑھتے رہے ہیں کلثوم بی بی سیاسی جہدوجہد میں ہماری ساتھی تھیں جنہوں نے جمہوریت کی جنگ لڑی ،پرویز مشرف کے دور میں ان کو للکارا گیاانکی موت ایک سانحہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی والدہ بھی ا س وقت مختلف بیماریوں کا سامنا کررہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اقتدار پر آئے ہوئے لوگ عارضی حکمران ہیں آج وہ حکمران فرعون بن چکے ہیں۔