جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

آپ کی تقرری میرٹ پر ہوئی ہے اور آپ سے بہت سی توقعات ہیں اب آپ نے۔۔نئے آئی جی پنجاب محمد طاہر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے کیلئے پہنچے تو عثمان بزدار نے انہیں سب سے پہلے کیا کام کرنیکا کہہ دیا؟

datetime 12  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلیٰ آفس میں پنجاب کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی تقرری میرٹ اور پیشہ ورانہ انداز میں ہوئی ہے۔ پولیس کو عوام سے بہت توقعات ہیں۔پولیس کو مکمل طور پر غیر جانبدار بنانا ہے۔

ایسی پولیس جو سائلین کی حقیقی خدمت کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں تبدیلی نظر آنی چاہیئے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امید ہے کہ آپ نئے پاکستان میں نئی پولیس کو پروان چڑھائیں گے۔ انسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کے نظام میں بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ہر کام میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹر شہزادہ سلطان بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…