جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

ن لیگ ڈٹ گئی،کوئی درخواست نہیں دی جائیگی، حکومت نے ظرف دکھانا ہے تو نوازشر یف اور مر یم نواز کے ساتھ کیا کرے؟سعد رفیق نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ ڈٹ گئی،کوئی درخواست نہیں دی جائیگی، حکومت نے ظرف دکھانا ہے تو نوازشر یف اور مر یم نواز کے ساتھ کیا کرے؟سعد رفیق نے بڑا مطالبہ کردیا لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ( ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ حکومت نے ظرف دکھانا ہے تو نوازشر یف اور مر یم نواز کو رہا کردے کوئی درخواست نہیں دی جائیگی ‘حکومت نے نواز شریف اور مریم نواز کی پیرول پر رہائی کیلئے

درخواست دینے کی بات کرکےانتہائی چھوٹی بات کی ہے ۔ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز بہت باحوصلہ اور جرات مند خاتون تھیں، مشرف کی آمریت میں ایک طرف وہ میاں نواز شریف کے مقدمات کا عدالتو ں میں سامنا کررہی تھیں اور دوسری طرف وہ پارٹی کو قیادت بھی فراہم کررہی تھیں۔ انہوں نے پارٹی کے کم حوصلہ رہنماں کوبھی حوصلہ دیا ۔ مردم شناسی میں کلثوم نواز میاں نوازشریف سے زیادہ بہتر تھیں۔ وہ نواز شریف کو مشورے دیا کرتی تھیں اور نوازشرف ان کے مشوروں کو اہمیت دیا کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیرول پر رہائی کیلئے درخواست دینے کی بات کرکے بہت چھوٹی بات کی ہے ۔ مشرف کے مارشل لامیں بھی جب میں جیل میں تھا تو اس حکومت نے بھی مجھے بغیر درخواست دینے کے پیرول پر رہا کردیا تھا تاکہ میں اپنی والدہ کی عیادت کر سکوں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کی جانب سے نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لئے پیرول پر رہائی کی درخواست نہیں دی جائیگی اگر حکومت نے اپنا ظرف دکھانا ہے تو ان کو بغیر درخواست کے پیرول پر رہا کردے ۔



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…