خیبر پختونخوا کی نو منتخب کابینہ میں شامل ہونے والے وزراء کی پروفائل

29  اگست‬‮  2018

پشاور(آن لائن)محمد عاطف خا ن کا تعلق مردان سے ہے۔وہ 2013 کے انتخا با ت میں تحر یک انصا ف کے ٹکٹ پر صوبا ئی اسمبلی کے ممبر منتخب ہوئے اور2018کے عام انتخابات میں PK-50مردان سے دوسری مرتبہ رُکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ گذشتہ دور حکومت میں بھی یہاں سے منتخب ہونے کے بعد اُنہوں نے بحیثیت وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم اور وزیر توانائی اپنی خدمات بطریق احسن ادا کیں۔

شہرام خا ن تر کئی کا تعلق صوابی کے معروف سیا سی و سما جی خا ندان سے ہے۔اُنہو ں نے با نڈ یو نیو رسٹی آسٹریلیا سے گر یجو یشن کی ہے اور 2018کے عام انتخابات میں PK-47صوابی 5سے دوبارہ رُکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ۔اُنہوں نے گزشتہ دور حکومت میں بحیثیت سینئر وزیر صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی اپنی خدمات بطریق احسن ادا کیں۔ ڈاکٹر ہشا م انعام اللہ کا تعلق لکی مروت سے ہے۔ وہ ڈینٹل میڈ یکل گر یجو یٹ ہیں۔2018کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ PK-92(لکی مروت ) سے پہلی مرتبہ منتخب ہوئے ۔پاکستان تحریک انصاف کے سید اشتیاق ارمڑ جوکہ 2018کے الیکشن میں حلقہ PK-69پشاور سے دوسری مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور وہ پی ٹی آئی کی گذشتہ حکومت میں ماحولیات کے وزیر تھے۔ 14 اکتو بر1973 کو سوات میں پیدا ہو نے والے ڈاکٹر امجد علی کی تعلیمی قا بلیت DMRT (PIMS) ہے۔PK-6سوات سے 2018کے انتخابات میں دوسری مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔وہ پاکستان تحریک انصاف کی گذشتہ صوبائی حکومت میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ تھے۔ قلندر خان لودھی عام انتخابات 2018میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ PK-38 ایبٹ آباد سے دوسری جبکہ عمو می طور پر چو تھی مر تبہ رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں ۔قلندر خا ن لو دھی 19 ما رچ 1944 کو ایبٹ آبا د میں پیدا ہو ئے۔

اُنکا شما رسینئر ممبران اسمبلی میں ہو تا ہے۔ قلندر خا ن لو دھی نے گر یجو یشن کیا ہے۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کی گذشتہ حکومت میں بھی وزیر خوراک رہے ہیں ۔ شکیل احمد عام انتخابات 2018میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ PK-18ملاکنڈ سے دوسری مرتبہ رُکن خیبر پختونخوا اسمبلی کے منتخب ہوئے ہیں ۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کی گذشتہ دور حکومت میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے بہبود آبادی رہے ہیں۔ محب اللہ خان عام انتخابات2018میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر حلقہ PK-8سوات VII سے رُکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

وہ 20 دسمبر 1968کو سوات میں پیدا ہو ئے۔ وہ پاکستا ن تحریک انصاف کی گذشتہ حکومت میں بھی وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک رہے ہیں۔ سلطا ن محمد خا ن 4 جو لا ئی 1982 کو چا رسدہ میں پیدا ہو ئے۔ اُنہو ں نے ایل ایل بی کی ڈگر ی حا صل کر رکھی ہے۔2018کے انتخابات میں PK-58چارسدہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے۔ وہ 2013میں بھی چارسدہ سے خیبر پختونخوا سمبلی کے ممبر منتخب ہوئے تھے۔تیمو ر سلیم جھگڑا 11 نو مبر 1977 کو پشا ور میں پیدا ہو ئے۔

اُنہو ں نے MBA لندن بز نس سکو ل سے کیا ہو ا ہے۔پی کے ۔ 73پشاور سے 2018کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر پہلی مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔ تیمور سلیم جھگڑا نے پاکستان تحریک انصاف کے پہلے 100دنوں کا پلان بھی مرتب کیا ہے ۔ اکبر ایو ب خا ن17 اگست 1971 کو ہری پو ر میں پیداہو ئے۔پی کے ۔ 40ہری پور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر دوسری مرتبہ کامیاب ہونے والے ممبر صوبائی اسمبلی اکبر ایوب خان کو بھی خیبر پختونخوا کی موجووہ کابینہ میں شامل کیا گیا ہے وہ پی ٹی آئی کی گذشتہ صوبائی حکومت میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…