منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

پاک بھارت یوم آزادی،ایک دوسرے کے سخت ترین مخالف دونوں ممالک نے ملکر ایساکام کر دیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

datetime 14  اگست‬‮  2018 |

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)تقسیم ہند کے 71 سال بعد پاکستان اور بھارت کے 2 فلم پروڈکشن ہاؤسز نے ایک مشترکہ فلم ریلیز کرکے دونوں ممالک کے عوام کو خوبصورت تحفہ دیا ہے۔پاکستانی شارٹ فلم پروڈکشن ہاؤس ‘تیلی’ نے بھارتی شارٹ فلم پروڈکشن ہاؤس ‘اری’ کے ساتھ مل کر 10 منٹ دورانیے سے بھی کم وقت پر بنی فلم ‘میچ’ ریلیز کردی۔شارٹ فلم کا ٹریلر 2 دن قبل ہی جاری کیا گیا تھا جبکہ فلم پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر

ریلیز کردیا گیاجس نے انٹرنیٹ پر ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی۔مختصر فلم میں پاکستان اور بھارت کے صوبوں پنجاب کےشہروں لاہور اور امرتسر کے لڑکے اور لڑکی کی زندگی کو دکھایا گیا ٗفلم میں امرتسر کی لڑکی مایا ٗ لاہور کے لڑکے سمیر کو دکھایا گیا ہے، جن کا پہلی بار رابطہ ڈیٹنگ ایپلی کیشن ٹنڈر کے ذریعے ہوتا ہے۔مایا اور سمیر پہلے یہ سمجھتے ہیں کہ وہ دونوں ایک ہی ملک کے ہیں تاہم بعد میں انہیں پتہ چلتا ہے کہ وہ الگ الگ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔دونوں کے درمیان آن لائن باتوں اور بحث کا آغاز پاک-بھارت میچ سے ہی ہوتا ہے اور اسی معاملے پر فلم کا اختتام بھی ہوتا ہے۔رابطے میں آنے کے بعد دونوں ایک دوسرے سے اپنی زندگی کے مسائل اور گھریلو حالات کا تبادلہ بھی کرتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ سے اہم فیصلے بھی کرتے ہیں۔فلم میں کسی بھی تنازع کو چھیڑے بغیر کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے کا پیغام دیا گیا ہے۔فلم کو بنانے والے دونوں پروڈکشن ہاؤس اس سے قبل شارٹ فلمیں ریلیز کرتے رہے ہیں تاہم پہلی بار دونوں نے مشترکہ طور پر کوئی فلم ریلیز کی۔واضح رہے کہ 14اگست کو پاکستان کا یوم آزادی اور اس سے اگلے دن بھارت کا یوم آزادی 15اگست کو منایا جاتا ہے اور ایسے موقع پر کافی عرصے سے کشیدگی کے ماحول میں ایسی خبر دونوں ممالک کے عوام کیلئے نہ صرف حیران کن ہے بلکہ امن کے خواہاں دونوں ممالک کی عوام نے اسے ایسے موقع پر نیک شگون قرار دیا ہے جب پاکستان میں نئی حکومت جلد ہی اقتدار سنبھالنے والی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…