اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسمارٹ فونز سے خارج ہونے والی نیلی روشنی آنکھوں کیلئے زیادہ تباہ کن نکلی۔ امریکہ کی ٹولیڈو یونیورسٹی کی تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ اسمارٹ فونز سے خارج ہونے والی یہ روشنی ہمارے قرینے میں جذب ہوکر ایسے زہریلے کیمیکل کی پیداوار کو حرکت میں لاتی ہے۔جو خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ جس کے نتیجے میں
بینائی میں بڑے بلائنڈ اسپاٹس بنتے ہیں جو پٹھوں میں تنزلی کی علامت ہوتے ہیں، یہ ایک ایسا مرض ہے جو اندھے پن کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ تحقیقی ٹیم نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ اندھیرے میں ان ڈیوائسز کو استعمال نہ کریں کیونکہ اس وقت زیادہ خطرناک نیلی روشنی آنکھوں میں داخل ہوتی ہے۔ اس لئے آپ بھی احتیاط کریں۔