پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

اداکارہ کرینہ کپور میڈیا پر برہم ہو گئی

datetime 21  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)چاقو سے حملے میں زخمی بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی اہلیہ و اداکارہ کرینہ کپور نے پل پل کی رپورٹنگ پر میڈیا سے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے خاندان کی پرائیوسی کا احترام کریں۔کرینہ کپور نے کسی میڈیا پورٹل کی جانب سے پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کی، جس میں دکھایا گیا تھا کہ ان کے پچھلے گھر فارچیون ہائٹس میں انک ے بچوں (تیمور اور جیہ)کیلئے نئے کھلونے لے جائے جا رہے ہیں۔44 سالہ اداکارہ نے یہ ویڈیو شیئر کرکے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بند کریں یہ سب اب، کچھ احساس کریں، خدا کے لیے ہمیں اکیلا چھوڑ دیں ، تاہم کچھ ہی دیر بعد انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

واضح رہے کہ بالی وڈ اداکار سیف علی خان، جنہیں 15 اور 16 جنوری کی درمیانی شب ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع انکی رہائشگاہ میں گھسنے والے شخص نے چاقو سے وار کرکے زخمی کردیا تھا، فی الحال ممبئی کے لیلاوتی ہسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔انکی اہلیہ اداکارہ کرینہ کپور کے علاوہ سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان، بہنوئی کنال کیمو، والدہ شرمیلا ٹیگور، بیٹی سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان سیف کی صحتیابی کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کے لیے روزانہ لیلاوتی ہسپتال جارہے ہیں۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…