ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مذہبی احکامات پر عمل کریں تو ہر دن خواتین کا ہے، نیلم منیر نے خواتین کو شاندار پیغام دے دیا

datetime 9  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ نیلم منیر نے عالمی یوم نسواں کے حوالے سے اپنے مداحوں کو کہا ہے کہ اگر وہ مذہب اسلام کے احکامات پر عمل کریں تو ہر دن خواتین کا دن ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر سیاہ لباس میں دوپٹے کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ’عالمی یوم خواتین‘ کا پیغام دیا اور بتایا کہ کس طرح ہمارے مذہب میں خواتین کی خودمختاری و آزادی کی بات کہی گئی ہے۔نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ان کا خیال ہے کہ اگر مذہب اسلام کی تعلیمات اور احکامات پر عمل کیا جائے تو ہر دن خواتین کا دن ہے۔

انہوں نے لکھا کہ عالمی یوم خواتین کو ان عورتوں کیلئے منایا جانا چاہیے جنہوں نے مشکلات کا مقابلہ کرکے کامیابیاں حاصل کیں۔نیلم منیر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ دعاگو ہیں کہ ملک کی ہر خاتون مذہبی تعلیمات پر عمل کرے اور ساتھ ہی انہوں نے اس بات کی امید بھی ظاہر کی کہ ملک کی ہر خاتون کو وہ خودمختاری اور آزادی ملے جو اسے مذہب نے دے رکھی ہے۔اداکارہ کی پوسٹ کو کئی افراد نے سراہا اور کئی مداحوں نے اداکارہ کی پوسٹ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…