ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مستقبل میں بھی اچھے کردار والی فلمیں کروں گی، نیلم منیر

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) اداکارہ نیلم منیرنے کہا ہے کہ اگر مستقبل میں بھی مجھے اچھے کرداروں والی فلمیں ملیں تو ضرور کام کروں گی۔اپنے ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ سلوراسکرین کا اپنا ہی ایک مقام ہے۔ اس شعبے سے وابستہ لوگوں کوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اورمقبولیت میں انھیں وہ مقام حاصل ہوتا ہے جوکسی دوسرے شعبے کے فنکارکونہیں مل پاتا۔ اس لیے فلم کی مقبولیت کا اندازہ ہروہ اسٹارجانتا ہے۔

جس کے نام کے ساتھ ’ فلم اسٹار‘ کا اضافہ ہوتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جہاں تک میری بات ہے تومیں نے بھی بڑے پردے پرکام کرکے دیکھا ہے۔ یہ واقعی ہی ایک ناقابل فراموش تجربہ رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اگر مستقبل میں بھی مجھے اچھے کرداروں والی فلمیں ملیں توضرورکام کروں گی۔نیلم منیر نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران احسن خان جیسے منجھے ہوئے فنکارکے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ اگران جیسا کوئی سلجھا ہوا فنکارسامنے ہوتو پھرکام کرنے میں بے حد مزہ آئے گا۔ایک سوال کے جواب میں نیلم منیرنے کہا کہ پاکستان فلم کا فی الوقت کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ہمیں صرف محنت اورلگن سے اپنا کام کرنے کی ضرورت ہے۔ آپسی اختلافات بھلاکریکجا ہوں توپھرحالات میں تیزی کے ساتھ سدھارممکن ہے۔ جب تک ایسا نہیں کیا جاتا، تب تک بہتری اورترقی کی بات سمجھ سے بالا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…