بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

دنیا کو ہنسانے والے مسٹر بین 63برس کے ہوگئے

datetime 6  جنوری‬‮  2018 |

لاس اینجلس (این این آئی)دنیا کو اپنی حرکتوں سے ہنسانے والے مسٹر بین 63برس کے ہو گئے ٗہالی وڈ اداکار روون ایٹکنسن 6جنوری کو اپنی 63ویں سالگرہ منائی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چھ جنوری 1955ء کو انگلش کائونٹی ڈرہم میں جنم لینے والے روون نے اپنے کیریئر کا آغازبی بی سی کے ریڈیو پروگرام دی ایٹکنسن پیوپل سے کیا۔اس کے بعد انہوں نے بی بی سی سے ہی ایک کامیڈی شو ناٹ دی نائن او کلاک نیوز پیش

کیا۔1990ء میں انہوں نے ‘دی ہیلپ لیس مسٹر بین کا پہلا کامیڈی شو پیش کیاانہوں نے مسٹر بین کے بہت سے سیکوئیلز پیش کیے۔1997ء میں مسٹر بین شو کے کردار کو لے کرڈائریکٹر میل اسمتھ نے فلم بنائی، جس کا نام ہی مسٹر بین رکھا گیا۔2007ء میں اسی سلسلے کی دوسری فلم مسٹر بین ہالی ڈے کے نام سے بنائی گئی ٗ 1995ء اور 1997ء کے درمیان روون ایک مقبول ٹیلی ویژن سیریز دی تھن بلیو لائن ‘میں بھی جلوہ گر ہوئے۔

جس میں انہوں نے ایک پولیس انسپکٹر کا کردار ادا کیا تھا، ان سیریلیز میں ان کی سنجیدہ اداکاری کوبھی بہت سراہا گیا۔نومبر 2012ء میں روون نے مشہور زمانہ مسٹربین کے کردار کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ٗ 2003 ء میں انہوں نے جیمز بونڈ سیریز کی پیروڈی فلم ’جونی انگلش‘ میں بھی کام کیاجس کا سیکوئل جونی انگلش ری بورن کے نام سے 7اکتوبر 2011ء کو ریلیز ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…