منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ایشوریا نے فلم ’دن اور رات‘ کیلئے 10 کروڑ معاوضہ مانگ لیا

datetime 6  جنوری‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکارہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریا رائے نے فلم ’دن اور رات‘ کے ریمیک کیلئے 10 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کردیا۔اس فلم میں ایشوریا رائے ڈبل رول ادا کریں گی جس میں شوٹنگ کا وقت اور دورانیہ بھی زیادہ ہوگا جس کے باعث وہ دوسری مصروفیات کو وقت نہیں دے سکیں گی یہی وجہ ہے کہ ایشوریا نے اس کردار کیلئے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ساز

پریرنا ارورا کا یہ فلم بنانے کا مقصد بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی والدہ نرگس دت کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جو 50 اور 60 کی دہائی کی مقبول اداکارہ تھیں۔فلم ’دن اور رات‘ ان کی ہی 1967 کی مشہور فلم کا ریمیک ہے جس میں ممکنہ طور پر ایشوریا کے ساتھ خود سنجے دت جلوہ گر ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق فلم پریرنا ارورا نے ایشوریا کے 10 کروڑ کے

معاوضے کے مطالبے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جب کہ کچھ کا کہنا تھا کہ ایشوریا چونکہ 44 برس کی ہوچکی ہیں لہذا ان کے لیے اتنا معاوضہ ٹھیک نہیں لیکن فلم ساز کا کہنا ہے کہ ایشوریا با صلاحیت ہیں اور وہ اپنے کردار کو بخوبی نبھائیں گی۔اس وقت ایشوریا اپنی آنے والی فلم ’فینی خان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کے فورا بعد ہی وہ فلم ’دن اور رات‘ کے ریمیک کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…