اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

میں اداکارہ نہیں چارٹرڈ اکائونٹنٹ بننا چاہتی تھی‘اداکارہ ٹوئنکل کھنہ

datetime 4  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اداکارہ نہیں بلکہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننا چاہتی تھیں۔بالی ووڈ اداکارہ اور ایکشن ہیرو اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ بالی ووڈ میں اپنے کام کی وجہ سے کوئی خاص مقام نہیں بنا پائیں اور ان کے فلمی کیرئیر میں زیادہ تر ان کے نام ناکام فلمیں ہی رہیں، جب اداکارہ کو اس بات کا احساس ہوا کہ وہ اب مزید فلموں میں کام نہیں کرسکتیں تو انہوں نے 2001 میں اپنی آخری فلم ’’

پیار کے لیے کچھ بھی کرے گا‘‘ کے بعد فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا اورپھر مصنفہ کے طور پر اپنی شناخت بنائی جس میں وہ کامیاب بھی رہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئنکل کھنہ نے ایک انٹرویو میں اہم انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انٹر کرنے کے بعد چاہتی تھی کہ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بنوں لیکن کیوں کہ والدین کا تعلق فلم انڈسٹری سے تھا تو وہ چاہتے کہ میں بھی ان کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں قدم

رکھوں۔ٹوئنکل کھنہ نے بالی ووڈ میں اپنے مختصر کریئر کے حوالے سے کہا کہ 8 سال بعد اندازہ لگالیا تھا کہ میں کامیاب اداکارہ بننے میں ناکام رہی ہوں اور اس بات کا مجھے دکھ بھی ہوا لیکن میں اس سے بد دل نہیں ہوئی پھر یہ احساس بھی ہوا کہ کسی شعبے میں ناکامی کا مقصد یہ نہیں کہ انسان خود ناکام ہوچکا ہے۔واضح رہے ٹوئنکل کھنہ متعدد بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکی ہیں جس میں ’’جب پیار کسی سے ہوتا ہے‘‘ ، ’’انٹر نیشنل کھلاڑی‘‘ ، ‘‘بادشاہ‘‘ ،’’میلہ‘‘ اور دیگر شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…