ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کے مشہور فلم ساز اور ہدایت کار کرن جوہر کو اپنی ٹوئیٹ میں غلط ہجے (اسپیلنگ) لکھنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرن جوہر نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک نئے ٹیلنٹ شو کی تشہیر کر رہے ہیں
اس شو میں کرن اور مشہور فلم ساز روہت شیٹھی ججز کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے ۔کرن نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ انہیں بھارت کے اگلے سپر اسٹار کی تلاش ہے جس کیلئے وہ کافی پر جوش ہیں تاہم کرن نے سپر اسٹار لکھنے کے بجائے سیپر اسٹار لکھ دیا۔اس ٹوئیٹ کے بعد متعدد لوگوں نے غلط اسپیلنگ لکھنے پر انہیں مذاق کا نشانہ بنایا۔ وہیں کچھ لوگوں نے ان پر اقرباء پروری کا بھی الزام لگایا۔کسی نے کہا کرن جوہر صرف باتوں کے شیر ہیں ٗیہ اقرباء پروری کو ترجیح دیتے ہیں اور بس اسٹارز کے بچوں کو ہی فلموں میں اہم کردار دیتے ہیں ٗ ایک عام شخص کے ٹیلنٹ کو نظر انداز کرکے انہیں سیپر اسٹار بناتے ہیں۔ کچھ نے تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کرن جوہر یہ سب ڈرامہ کیوں کررہے ہیں، روز ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان کے پاس جاتے ہیں لیکن وہ کسی کو بھی موقع نہیں دیتے۔واضح رہے کہ کرن جوہر نے اپنی نئی فلم دھڑک کیلئے سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور شاہد کپور کے بھائی ایشان کا انتخاب کیا ہے جو دونوں اداکاروں کی ڈیبیو فلم ہے۔اس سے قبل بھی کرن جوہر نے
اپنی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں فلم ساز مہیش بھٹ اور اداکارہ پوجا بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ اور ڈیوڈ دھون کے بیٹے ورون دھون کو بالی وڈ انڈسٹری میں متعارف کروایا تھا۔