منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

18سالہ بیٹا اور شادی،زارا اکبر کے زرداری اورانکے قریبی دوست فوزی علی کاظمی پرسنگین الزامات، کس سیاسی جماعت کے کہنے پر ایسا کیا، اداکارہ نے حلف اٹھاکر کیا بات کہہ دی

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آئی این پی) نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ میں نے اپنے شوہر اور آصف زرداری کے دوست فوزی علی کاظمی سے اپنے اور اپنے بیٹے کے حقوق کےلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد اگر مجھے یا میرے خاندان کو کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری فوزی علی کاظمی پر عائد ہو گی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب

میں پر ہجوم پریس کانفرنس میں کہی۔ زارا اکبر نے میڈیا کو بتایا کہ میری اور فوزی علی کاظمی کی شادی کو 19سال ہو چکے ہیں۔ شادی اور بیٹے کی پیدائش کے دو سال تک فوزی علی کاظمی کی طرف سے خرچے کی ادائیگی کی گئی لیکن اس کے بعد سے نہ بچے اور نہ ہی مجھے کوئی خرچہ دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے اور اپنے حقوق کے لئے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے اور عدالت نے 9نومبر کے لئے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اور میری فیملی کو پہلے بھی فوزی علی کاظمی کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔ میرا شوہر آصف زرداری کا دیرینہ دوست ہے۔ میری جان کو خطرہ ہے۔ اگر قتل ہوئی تو شوہر فوزی کاظمی، آصف زرداری اور پیپلزپارٹی ذمہ دار ہو گی۔ میرے بیٹے کا ڈی این اے کرا لیں اس کا باپ فوزی علی کاظمی ہی ہے۔میری وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے درخواست ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری شادی 19سال قبل ہوئی تھی لیکن میں (ن)لیگ میں اب شامل ہوئی ہوں، میرے اور عائشہ گلا لئی کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کی شہ پر یہ اقدام نہیںکیا اور میں اس کےلئے حلف دینے کو بھی تیار ہوں۔واضح رہے کہ دو دن قبل اسٹیج اداکارہ زارا اکبر

نے فوزی علی کاظمی نامی شخص سے18سال بیٹا ہونے کا دعویٰ کر تے ہوئے کہا ہے کہ فوزی علی کاظمی نے مجھے صرف2سال بیٹے کا خرچ دیا اسکے بعد وہ17سال سے غائب ہو چکا ہے ‘فوزی علی کاظمی آصف زرداری کا دوست ہے اگر میں قتل ہوئی تو اس کا ذمہ دار فوزی کاظمی ‘آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی ہوگی ‘میں (ن) لیگ کا حصہ ہوں مگر میرے اس معاملے

سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں لیکن وہ میری مدد کر نا چاہتے ہیں تو میرے لیے بہتر ہوگا ۔ لاہور پر یس کلب میں اپنے وکلاءکے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیج اداکارہ زارا اکبرنے کہا کہ میں اپنے بیٹے کی عمر18سال ہونے کا انتظار کرتی رہی ہوں جسکے بعد میں اب اپنے خاوند کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کردی ہے اگرکوئی مجھ سے نکاح نامہ دیکھنا چاہتا ہے

تووہ عدالت کے ریکارڈ میں جاکر دیکھ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرا خاوند غائب ہو چکا ہے اور مجھے اب قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں‘میرا خاوند آصف علی زرداری کا دیرینہ دوست ہے‘مجھے تحفظ چا ہیے میری جان کو خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بچے کی تصویر میڈیا پر نہ آنے دیں اس کی پڑھائی کا مسئلہ ہے میری میڈیا مالکان سے گزارش ہے میری مدد کر یں ‘

میری پارٹی ن لیگ کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں لیکن اگر مجھے میری پارٹی مدد فراہم کرتی ہے تو میں انکی شکر گزار ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا نکاح نامہ عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرکسی کو یقین نہیں آتا تو وہ میرے بیٹے اور فوزی کاظمی کا ڈی این اے ٹیسٹ کرواکے دیکھ لیں میرا بیٹے کا باپ فوزی کاظمی ہی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…