جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی اداکارہ نیلم منیر خلیجی ملک کے شہزادے کے ساتھ، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ادارہ نیلم منیر کی بحرین میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ نیلم منیر ان دنوں بحرین میں ہیں جہاں انہوں نے ہفتہ کے روز بحرین کرکٹ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، واضح رہے کہ اس فیسٹیول میں شرکت کے لیے نیلم منیر اپنی والدہ کے ہمراہ ایک ہفتہ قبل ہی بحرین چلی گئی تھیں،

بحرین کرکٹ فیسٹیول کی اس اختتامی تقریب کے موقع پر بحرین کے شہزادے خالد بن حماد الخلیفہ، بالی ووڈ اداکار جیکی شروف اور سابق کرکٹر محمد اظہر الدین بھی موجود تھے، بحرین سے نیلم منیر نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔ اس کرکٹ فیسٹیول افتتاحی تقریب میں وہ شیخ خالد بن حماد الخلیفہ کے ہمراہ نظر آئیں۔ پاکستانی اداکارہ نیلم منیر اپنے مداحوں کو اپنے پورے سفر سے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ رکھ رہی ہیں۔ جب وہ روانہ ہو رہی تھیں تو انہوں نے اپنے وڈیو پیغام میں لوگوں کو اس فیسٹیول میں شرکت کی دعوت بھی دی، نیلم منیر نے بحرین پہنچ کر جو فوٹو شوٹ کرائے اور اپنی والدہ کے ساتھ لی گئی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ اداکارہ نیلم منیر نے اختتامی تقریب کی تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے کہا کہ اللہ بہت مہربان ہے، انہوں نے کہا کہ بحرین کرکٹ فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی پر مجھے فخر ہے، انہوں نے ایونٹ کے سپانسرز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور بحرین کے شہزادے کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس فیسٹیول میں شرکت کرکے ہمارا مان بڑھایا ہے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…