بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

ایشوریا کالج کے دنوں میں اپنے حسن کے باعث بے حد مشہور تھیں

datetime 17  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی دوست نے ان کے ماضی اور کالج کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیے ہیں۔ سابق ملکہ حسن ایشوریا رائے کی کالج کے زمانے کی دوست شیوانی نے بتایا کہ ایشوریا کالج کے دنوں میں اپنے حسن اور خوبصورتی کے باعث بے حد مشہور تھیں تاہم وہ ہمیشہ اپنی تعلیم کو نہایت سنجیدہ لیتی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے کی کالج کی دوست شیوانی نے ان کے بارے چند باتیں بتاتے

ہوئے کہا کہ وہ اور ایشوریا ممبئی کے جے ہند کالج میں زیر تعلیم تھیں اور اس وقت ایشوریا کالج کی سب سے حسین لڑکی ہوا کرتی تھیں یہاں تک کہ کالج کے لڑکے انہیں دیکھنے کیلئے گھنٹوں گیٹ پر قطار لگائے کھڑے رہتے تھے۔ شیوانی کے مطابق ایشوریا کالج کے دنوں میں عام لوگوں کی طرح لوکل ٹرین میں سفر کیا کرتی تھیں، ہم ایک ساتھ کالج جایا کرتے تھے لیکن صورتحال اس وقت دلچسپ ہوجاتی تھی جب راستے میں لڑکوں کے ساتھ لڑکیاں بھی ایشوریا کو دیکھنے کیلئے رک جایا کرتی تھیں لیکن ایشوریا ان لوگوں پر دھیان دئیے بغیر آگے بڑھ جاتی تھیں۔شیوانی نے کہا کہ کلاس روم میں ایشوریا رائے کے دوست پیچھے کی سیٹوں پر بیٹھتے تھے لیکن ایشوریا ہمیشہ آگے کی سیٹ پر بیٹھنا پسند کرتی تھیں کیونکہ وہ فزکس کے استاد کو ناراض نہیں کرنا چاہتی تھیں، ایشوریا پڑھائی میں بہت اچھی تھیں اس کے علاوہ وہ تمام ٹیچرز کی پسندیدہ اسٹوڈنٹ بھی تھیں۔ شیوانی نے بتایا کہ فزکس کے ٹیچر کے کہنے پر ہی ایشوریا نے کالج میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا تھا، اس سب کے باوجود وہ ایک بیحد سلجھی ہوئی اور اچھی لڑکی تھی، ہر کوئی انہیں کالج کی خوبصورت لڑکی کہا کرتا تھا لیکن ایشوریا نے ثابت کیا کہ وہ کالج کی نہیں بلکہ دنیا کی خوبصورت لڑکی ہے۔واضح رہے کہ

ایشوریا رائے ان دنوں انیل کپور کے ساتھ فلم فینی خان میں کام کر رہی ہیں، دونوں اداکار 17 سال بعد اس فلم کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کر رہے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…