بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

بھارت میں فلم کی شوٹنگ کے دوران میں حاملہ ہو گئی اور۔۔ معروف پاکستانی اداکارہ نے پورا واقعہ ٹی وی شو میں سنا دیا،

datetime 13  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میں بھارت میں فلم کی عکس بندی کے دوران حاملہ ہو گئی تھی جس کی وجہ سے میرے کیرئیر میں رکاوٹ پیدا ہوئی، پاکستان میں متنازعہ سمجھے جانے والی اداکارہ متیرا نے پروگرام کے دوران ایسا واقعہ سنا دیا کہ وہاں موجود خواتین بھی شرما کر رہ گئیں۔تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی شو کے دوران پاکستان میں اپنے متنازعہ کام اور بولڈ حرکات کی وجہ سے مشہور اداکارہ متیرا نے ایسی بات کہہ دی ہے کہ شو میں شریک خواتین تک شرما کر رہ گئیں۔

متیرا کا کہنا تھا کہ میں بھارت میں فلم کے آڈیشنز دے رہی تھیں اور جب مجھے وہاں کامیابی ملی جس کیلئے میں نے کافی کوششیں کی تھیں تو فلم کی عکسبندی کے دوران مجھے معلوم ہوا کہ میں حاملہ ہو چکی ہوں جس پر میں بہت پریشان ہو گئی کیونکہ میری فلم کی شوٹنگ کی تاریخیں ساتویں اور آٹھویں ماہ میں تھیں اور فلم کی ہیروئن ساتویں یا آٹھویں ماہ کی حاملہ ہو تو وہ کیسی لگے لگی۔ مجھے کئی لوگوں نے اپنے کیرئیر کو دوام دینے کا مشورہ دیا اور ڈھکے چھپے الفاظ میں مجھے ماں بننے سے روکنے کا کہتے رہے ، میں نے اس حوالے سے جب اپنی والدہ سے مشورہ کیا تو انہوں نے میری ہمت بندھائی اور مجھے کافی سپورٹ کیا جس کے بعد میں نے فلم کے ڈائریکٹر کو اپنے حاملہ ہونے سے متعلق آگاہ کیا ۔ اور آج بھی جب کبھی ان ڈائریکٹر سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ میری اولاد کو دیکھ کر کہتے ہیں کہ یہ وہی ہے جو ہماری فلم میں رکاوٹ بن گیا۔معروف اداکارہ متیرا جو اپنی بولڈ حرکات اور بیانات کی وجہ سے بہت مشہور ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس سے ان کے مداحین شدید حیران ہوئے ہیں، دنیا ٹی وی کے پروگرام مذاق رات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا فیس بک پر کسی بھی قسم کا کوئی اکاونٹ نہیں ہے اور فیس بک پر ان کے نام سے بنے سارے اکاونٹ جعلی ہیں وہ صرف ٹوئٹر اور انسٹاگرام استعمال کرتی ہیں- یہ خبر ان لوگوں کے لیے یقینا” حیرت کا باعث ہوگی جو متیرا کے فیس بک اکائونٹ پر ان سے گفتگو کرتے ہیں-



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…