جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹوئنکل کھنہ نے بھارتیوں کو منہ چھپانے پر مجبور کر دیا ایسی تصاویر شیئر کر دیں کہ ۔۔۔تصاویر لنک میں!

datetime 22  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی) بھارت میں آج بھی کروڑوں لوگ بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہیں، اس محرومی کی وجہ غربت کے ساتھ ساتھ مذہبی عقائد بھی ہیں کیونکہ بعض ہندوئوں کے عقیدے کے مطابق جس گھر میں تلسی کا خیر و برکت والا پیڑ لگایا جاتا ہو وہاں بول

و براز کیسے کیا جا سکتا ہے! ۔ بھارتی حکومت نے بیت الخلائوں کی تعمیر کیلئے باقاعدہ مہم چلا رکھی ہے، اسی مہم کے دوران اکشے کمار کی فلم ’ ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ بھی آئی ہے جو 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔اتنی شدو مد کے ساتھ مہم چلانے کے باوجود لگتا ہے کہ بھارتی عوام اب بھی بیت الخلا جانے کو تیار نہیں ، جس کی ایک جھلک اس تصویر میں نظر آ رہی ہے جو اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ہوا کچھ یوں کہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ ساحل سمندر پر صبح کی واک کر رہی تھیں کہ اسی دوران انہوں نے اپنے عقب میں ایک شخص کو کھلے آسمان تلے سر عام رفع حاجت کرتے ہوئے دیکھا۔ ٹوئنکل کھنہ ویسے بھی اپنی حسِ مزاح کے حوالے سے جانی جاتی ہیں اس لیے انہوں نے اس پر ناگواری کا اظہار کرنے کی بجائے ایک سیلفی بنائی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ ٹوئنکل کھنہ نے اس سیلفی کے ساتھ لکھا ’’ صبح بخیر، مجھے امید ہے کہ یہ فلم ٹوائلٹ ایک پریم کتھا پارٹ 2 کا پہلا سین ہے‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’جب آپ کی مارننگ واک بیت الخلا بن جائے۔

 

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…