بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

لاکھوں دلوں کی دھڑکن معروف مزاحیہ اداکار ’مسٹر بین ‘ کے انتقال کی خبروں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو غمگین کر دیا

datetime 17  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر مشہور اداکار روان ایٹکنسن کی موت کی خبر نشر کر کے ایک مرتبہ پھر سنسنی پھیلا دی گئی، جس سے ان کے مداح شدید غم وغصے میں ہیں۔ ہوا یوں کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فس بک کے ذریعے روان ایٹکنسن کے انتقال کی جھوٹی خبر نشر کی گئی۔

ان کے مداحوں نے جیسے ہی یہ خبر پڑھی تو ان کے پاؤں سے زمین نکل گئی۔ اس خبر کے مطابق مسٹر بین کے کردار سے مشہور برطانوی اداکار امریکی شہر لاس اینجلس میں ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس خبر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک اور ٹویٹر کے ذریعے پھیلایا گیا تھا۔ روان ایٹکنسن کے مداحوں کو جب اس خبر کے جھوٹے ہونے کا پتہ چلا تو ان کی جان میں جان آئی لیکن اس خبر کو کھولنے کی صورت میں انھیں نقصان بھی اٹھانا پڑا کیونکہ اس نیوز میں کمپیوٹر وائرس تھا۔ خیال رہے کہ روان ایٹکنسن کو کو سوشل میڈیا کے ذریعے اب تک 9 بار ہلاک کیا جا چکا ہے۔مسٹر بین کے نام سے مشہور یہ اداکار 1955ء میں برطانیہ میں پیدا ہوا۔ روان ایٹکنسن نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1978ء میں بی بی سی ریڈیو سے کیا جبکہ ٹی وی، تھیٹر اور فلموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ ان کی فنی زندگی میں یوٹرن تب آیا جب انہوں نے 1990ء میں برطانوی ٹی وی سے نشر ہونے والے کامیڈی ڈرامے مسٹر بین کا مرکزی کردار ادا کیا۔

روان ایٹکنسن کی جاندار اداکاری کی وجہ سے یہ کردار ان کی پہچان بن گیا۔ مسٹر بین کو ایک ایسے آدمی کی صورت میں پیش کیا گیا جس کا ذہن بچوں والا ہے اور وہ ہر روز ایک نئی مشکل کا شکار ہو جاتا ہے۔ یہ ڈرامہ بچوں اور بڑوں میں بے حد مقبول ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ سالوں گزر جانے کے بعد بھی مسٹر بین آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کر رہے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…