پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

معروف اداکارہ کاجول کی والدہ اور بھارتی لیجنڈ اداکارہ تنوجا کو تھپڑ پڑ گیا،، جانیں تھپڑ کس نےاور کیوں مارا ـ؟ 

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول کی ماں اور لیجنڈ اداکارہ تنوجا کو ہدایت کار نے فلم کی شوٹنگ کے دوران زوردار تھپڑ رسید کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہندی سینما میں ادکاری کا لوہا منوانے والی ادکارہ تنوجا نے 1961 میں کیدارشرما کی فلم

ہماری یاد آئے گی سے فلمی کریئر کا آغاز کیا اور ان کے ساتھ کیدار شرما کے بیٹے اشوک شرما نے بھی بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کیا حالانکہ دیگر اداکاروں کی طرح تنوجا کی پہلی فلم کامیاب تو نہ ہوسکی تاہم ان کی اداکاری مداحوں کے دلوں میں گھر کرگئی ۔فلم کے ایک جذباتی سین میں ادکارہ کو روتے ہوئے ڈائیلاگ بولنا تھا لیکن وہ جب بھی رونے کی کوشش کرتیں، انہیں ہنسی آجاتی اور اس میں کئی ری ٹیک کیے گئے حتیٰ کہ گلیسرین کی بوتل بھی ختم ہوگئی لیکن ہدایت کار اپنا مطلوبہ سین عکسبند نہ کرواسکے جس پر انہیں شدید غصہ آیا اور انہوں نے تنوجا کو زوردار تھپڑ رسید کردیا، اداکارہ رونے لگی اور روتے ہوئے اپنی ماں شوبنا سامرتھ کے پاس گئیں اور انہیں ساری کہانی بتائیشوبنا سامرتھ نے اپنی بیٹی کو ڈانٹے ہوئے کہا کہ کہا کہ قسمت والے ہی کیدار شرما کا تھپڑ کھاتے ہیں اور انہیں خود ہدایت کار کے پاس لے کر گئیں اور کہا کہ اسے ایک اور تھپڑ لگاؤ میری طرف سے پوری اجازت ہے جس پر تنوجا نہ صرف حیران ہوئیں بلکہ ادکاری کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے وہ کردکھایا جس کی وجہ سے بالی ووڈ انہیں آج تک یاد رکھتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…