اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے سیلفی کیلئے اپنی زندگی داؤ پر لگادی

datetime 8  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (آن لائن)ہولی وڈ اسٹار ٹام کروز کے دنیا بھر میں کروڑوں پرستار ہوں گے اور اپنی فلموں کے لیے زندگی کو دا پر لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے مگر ایک اچھی سیلفی لینے کی خواہش نے انہیں موت کے منہ میں پہنچا دیا تھا۔جی ہاں ٹام کروز نے اپنی نئی فلم ‘دی ممی’ کی شوٹنگ کے دوران ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے ہوئے دو ہزار فٹ کی بلندی پر سیلفی لینے کی کوشش کی جس کے دوران وہ مرتے مرتے بچے۔53 سالہ اداکار نے اپنے ساتھی اداکاروں اور فلم کے عملے کو اس وقت خوفزدہ کردیا

جب وہ ہیلی کاپٹر کے باہر لٹک کر اپنی سیلفی لینے کی کوشش کرنے لگے۔یہ واقعہ افریقہ کے مشہور صحرائے نمیب میں شوٹنگ کے دوران پیش آیا تھا جس کا انکشاف فلم میں ٹام کروز کے ساتھی اداکار کورٹنی بی ونیس نے کرتے ہوئے بتایا ‘ٹام نے ہم سب کو کہا تھا کہ کوئی تصویر نہیں لینی، ہم سب ہیلی کاپٹر میں بیٹھے اور پھر ٹام کروز نے کہا کہ کیاکچھ تصاویر لیناچاہتے ہیں؟اور پھر وہ ہیلی کاپٹر کے باہرلٹک کر ہم سب کی سیلفیاں لینے لگا’۔یو ایس اے ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے ٹام کروز نے بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ‘ میں تو صرف مختلف قسم کی تصویر لینا چاہتا تھا’۔ان کے بقول ‘ تو میں نے اپنی سیٹ بیلٹ ہٹائی تاکہ باہرلٹک سکوں’۔ان کی ساتھی اداکارہ اینابیل ویلس نے بتایا ‘ ٹام کو میرا فون لے کر خطرناک صورتحال میں اپنی تصاویر لیناپسند تھا، میرے خدا وہ تو اپنے آپ کو مارنے والا لگتا ہے’۔اس سے قبل بھی ٹام کروز نے اپنی فلم سیریز مشن امباسبل کے لیے انتہائی خطرناک اسٹنٹ خود کیے تھے خاص طور پر روگ نیشنمیں طیارے پر پھسلنے کے ایک سین کو ٹام کروز نے بغیر اسٹنٹ مین کے شوٹ کروایا۔مگر سب سے خطرناک اسٹنٹ وہ تھا جب ٹام کروز نے زیرآب چھ منٹ تک سانس روک کر ایک سین کی عکسبندی کروائی۔ٹام کروز نے اس منظر کیعکسبندی کے دوران ایک ٹیک کے دوران چھ منٹ سے کچھ زیادہ پانی کے اندر سانس روک کر گزارے جو کہ حیران کن تھا۔

اس فلم کی شوٹنگ دو ہفتے میں مکمل ہوئی مگر اس کے لیے تیاری دو ماہ تک جاری رہی تھی کیونکہ ٹام کروز کو پانی کے اندر چھ منٹ سے زائد دورانیے تک سانس روکے رکھنا تھا، جبکہ فری ڈائیونگ سیکھنا ایک الگ مرحلہ تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…