بدھ‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2026 

لوڈ شیڈنگ کے خلاف میرا کے صبر کا پیمانہ لبریز، مریم نواز کو کیا کچھ کہہ ڈالا

datetime 6  جون‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گرمی سے بے حال میرا کے صبر کا پیمانہ لبریز، پاکستانیوں کے دلوں کی آواز بن گئی، مریم نواز کو مخاطب کر کے کھری کھری سنا دیں۔ تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کی معروف اداکارہ میرا لوڈ شیڈنگ اور گرمی سے بے حال ہو گئیں،

صبر کا پیمانہ لبریز ہونے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کھری کھری سنا دیں۔ 2جون کو میرا نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہمارا روزہ ہے!میڈم لائٹ کیوں نہیں آرہی؟گزشتہ روز اپنے ٹویٹر پیغام میں میرا کا کہنا تھا کہ’’ ڈی ایچ اے لاہور میں بجلی نہیں ہے، نواز شریف کو مستعفی ہو جانا چاہئیے۔آپ لوگ رمضان میں بھی اپنے ملک کے لوگوں پر ظلم کر رہے ہیں۔میرا جی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کو مینشن بھی کیا اور کہا’’ او باجی! بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ہم مر رہے ہیں۔باہر درجہ حرارت چیک کیا ہے؟ آپ سب کے سب قصائی ہیں‘‘۔دوسری جانب میرا کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کے خلاف پاکستانیوں کے دل کی آواز بننے پر سوشل میڈیا صارفین نے میرا کو خوب سراہا ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…