ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سیاستدانوں کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے،شاہد آفریدی نے سیاست کرنے کااعتراف کرلیا

datetime 13  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی کی عزت درکار نہیں مداحوں کا پیار کافی ہے، پی سی بی کو یاد رکھنا چاہئے کہ کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی کرکٹ بورڈ بھی ہے، پی سی بی نے یونس اور مصباح کو آخری سیریز دیکر اچھی روایت قائم کی، پاور ہٹرز کی تلاش کیلئے سندھ میں کیمپ لگاؤں گا، کرکٹ تیز ہو گئی ہے ہمیں وقت کے ساتھ چلنا ہو گا،میرا سیاست میں آنے کا کوئی

ارادہ نہیں سیاستدانوں کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے اور میں یہ کام اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے کر رہا ہوں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیم نے اچھا پرفارم کیا، بہترین کپتانی پر سرفراز احمد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ ہے نہ ہی کسی سیاسی پارٹی سے تعلق ہے، سیاستدانوں کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے اور میں یہ کام اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ تیز ہو گئی ہے ہمیں وقت کے ساتھ چلنا ہو گا، نئے ٹیلنٹ کو آگے لانا چاہیئے، پاور ہٹرز کی تلاش کیلئے سندھ میں کیمپ لگاؤں گا۔الوداعی میچ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے پی سی بی کی عزت کی ضرورت نہیں، مداحوں کی جانب سے ملنے والا پیار میرے لئے کافی ہے۔ پی سی بی کو یاد رکھنا چاہئے کہ کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی کرکٹ بورڈ بھی ہے ، میں نے کھلاڑیوں کو اچھے انداز میں رخصت کرنے کا ٹرینڈ سیٹ کرنے کی کوشش کی، مصباح اور یونس نے بہترین فیصلہ کیا اور ان کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔ سینئر کرکٹرز کو اچھے انداز میں رخصت کیا جانا خوش آئند ہے۔ پی سی بی نے یونس اور مصباح کو آخری سیریز دیکر اچھی روایت قائم کی۔ میرے موقع پر پی سی بی نے ایسا نہیں کیا جس کا مجھے افسوس بھی نہیں۔ مجھے نہ کوئی الوداعی میچ چاہیے نہ ہی کوئی

سیریز۔انہوں نے کہا جو پیار ملا عوام سے ملا پی سی بی سے کوئی امید نہیں۔ موجودہ ٹیم کو ماڈرن کرکٹ کھیلنے کے انداز اپنانے ہوں گے۔ کیونکہ بڑی ٹیموں کیخلاف اچھی کپتانی کرنیکی ضرورت ہو گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…