ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اب ریٹنگ کیلئے یہ کام ہر گز نہیں کروں گی، شائستہ لودھی صاف انکار کر دیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کی مارننگ شو میزبان شائستہ لودھی بہت جلد ٹی وی پر واپسی اختیار کرنے جارہی ہیں، جن کے مطابق وہ اس بار سب کچھ اپنے حساب سے کرتی نظر آئیں گی۔اپنے ایک انٹرویو انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہوں گی کہ میں جو کرنے جارہی ہوں وہ بالکل نیا اور الگ ہے، کیوں کہ ظاہر ہے ہمیشہ ہر چیز نئی نہیں کی جاسکتی، خاص طور پر اگر آپ ایک ایسا شو کررہے ہوں جو ہفتے میں 5 مرتبہ پیش کیا جائے، ایسے موقع پر زیادہ اہم یہ ہے کہ ہم شو کرکیسا رہے ہیں
مجھے ایسا لگتا ہے کہ مارننگ شو میزبان کی شخصیت پر مبنی ہوتے ہیں۔شائستہ لودھی کے مطابق اگر کوئی چیز انہیں سب سے منفرد بناتی ہے تو وہ ہے اپنے شوز پر آنے والے مہمانوں کو عزت دینا۔انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں نے مجھ سے کہا کہ میرے شو میں آنے والی شخصیات خود کو کافی مطمئن محسوس کرتی ہیں، میں ان کے ذاتی معاملات میں دخل نہیں دیتی، جبکہ یہ عادت ہمارے یہاں کہ ٹاک شوز میں کافی عام ہے، میں صرف اتنی ہی بات کرتی ہوں جس میں سامنے والا شخص پرسکون ہو۔ویسے تو اب مارننگ شوز مواد اور سلوک کے حساب سے بیحد برے انداز میں تبدیل ہوچکے ہیں
تاہم شائستہ کو امید ہے کہ جلد یہ بہتری کی جانب تبدیل ہوجائے۔شائستہ کے مطابق میں ریٹنگ کے لیے ہر بیوقوفی کا کام نہیں کرنا چاہتی، میں ایسا نہیں کرتی کے میرے سامنے کوئی بڑی شخصیت موجود ہو، اور میں ان سے کہوں کہ اس سیب کو 3 چاک میں ختم کردیں، مجھے امید ہے کہ میری یہ سوچ مارننگ شوز میں بہتری لائے گی۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…