پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ہمیں یہ نہیں چاہئے۔۔حکمرانوں نے 15 سال سے جینا حرام کر دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (آن لائن) ملک کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے 15سالوں سے لوگوں کی نیندیں چھین رکھیں ہیں، ٹرینیں اور بسیں ہماری ضرورت نہیں ہے ہمیں بجلی پانی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی ضرورت ہے ۔اورینج ٹرین اور بسوں سے بہتر تھا کہ ڈیم بنا کر بجلی اور پانی کی قلت کو دور کیا جاتا، لیکن حکمرانوں نے اس طرف توجہ نہیں دی ۔
یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی میں قائداعظم ڈے کے سلسلے میں پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر گزارا کرسکتے ہیں لیکن صحت،تعلیم اور دیگر بنیادی سہولتوں سے گزارا نہیں ہوسکتا۔پاکستانی ہر چیز پیاری ہے ۔بیرون ملک جا کر پھل سبزیاں سب یاد آتے ہیں۔
سلام میں جو چھوٹی چھوٹی چیزیں ہمیں بتائی ہیں وہ غیر ملکیوں نے اپنا لی ہیں۔ہم کسی کو راستہ بتانا بھی گوارہ نہیں کرتے ۔ہمارے ملک کے بچے سڑکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور ہیں ان کی تعلیم اور بنیادی سہولتیں حکومت کی ذمہ داری ہے ۔ا س کے ساتھ دیگر این جی او بھی کام کریں تو ان کو تعلیم دی جاسکتی ہے ۔فیشن صرف پاکستان میں ہے باہر جا کر جو مرضی پہن لو کوئی نہیں دیکھتا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…