جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی نے کتنے کڑوڑکے عوض بھارتی فلم سائن کر لی؟

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) اداکارہ سجل علی بھی بھارتی فلم میں کام کریں گی۔بتایا گیا ہے کہ اداکارہ سجل علی کو ایک بھارتی فلم میں معقول معاوضے پر کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی جس پر سجل علی نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی۔ذرائع کے مطا بق سجل علی کو کروڑوں روپے کی پیشکش کی گئی ہے ۔ توقع ہے کہ سجل علی اگلے ماہ فلم کی شوٹنگ کے لئے بھارت روانہ ہوں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد پاکستانی اداکارائیں بھارتی فلموں میں کام کر چکی ہیں۔
جبکہ دوسری جانب فواد خان کی بولی وڈ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ سے نکالے گئے مناظر کی ایک ریل حال ہی میں ریلیز کی گئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک بڑا حصہ تھا، جسے فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔مذکورہ سین میں فواد اور انوشکا ایک ساتھ ٹہلتے ہوئے نظر آئے اور تب ہی انوشکا انھیں بتاتی ہیں کہ وہ رنبیر اور ان کی دوست ایشوریا رائے سے ملنے کا پروگرام بنا رہی ہیں۔ریل میں رنبیر کپور اور انوشکا اور رنبیر اور ایشوریا کے مزید مناظر بھی شامل ہیں ، جنھیں فلم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
اگرچہ فلموں کی ایڈیٹنگ کے موقع پر مختلف مناظر کو کٹ کیا جانا ایک عام سی بات ہے، تاہم فواد خان اور انوشکا شرما کے مناظر کو نکالا جانا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ فواد پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سیاسی کشیدگی کی زد میں آئے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے تعلقات رواں برس 18 ستمبر کو ہونے والے اڑی حملے کے بعد سے کشیدہ ہیں، جس کے بعد انتہا پسند تنظیم مہاراشٹرا نونرمن سینا (ایم این ایس) نے پاکستانی فنکاروں کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا اور ایسے حالات پیدا کردیئے گئے کہ نہ تو کوئی پاکستانی فنکار ہندوستان میں جاکر کام کرے اور نہ ہی کوئی ہندوستانی پروڈیوسر انھیں اپنی فلموں میں کاسٹ کرسکے۔اپنی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز کے لیے پروڈیوسر کرن جوہر نے 5 کروڑ ہندوستانی روپے ادا کیے اور ایک ویڈیو پیغام میں اس بات کا وعدہ کیا کہ وہ مستقبل میں کسی پاکستانی کو اپنی فلم میں کاسٹ نہیں کریں گے۔تاہم اپنے کچھ انٹرویوز میں کرن جوہر نے اس بات کی تردید کی تھی کہ فواد خان کے مناظر فلم سے نکالے گئے تھے۔
لیکن حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ریل سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ فواد خان کا کردار زیادہ دیر کے لیے نظر آسکتا تھا، لیکن خیر۔۔۔ اب کیا ہوسکتا ہے’’اے دل ہے مشکل‘‘ رواں برس 28 اکتوبر کو نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…