اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

دنیا کے سب سے خوبصورت مردوں کی فہرست جاری۔۔ پہلے نمبر پہ کون سی معروف شخصیت کو جگہ ملی ؟ جان کر یقین نہیں کریں گے

datetime 14  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکار ہریتھک روشن نے دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست میں بڑے بڑے ہالی وڈ اداکاروں کو پچھاڑتے ہوئے تیسرے نمبر پر جگہ بنالی ہے۔بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن کا شمار فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور جہاں تک ہریتھک کی خوبصورتی کی تعریف کی جائے تو اس میں انہوں نے بڑے بڑے اداکاروں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔بین الاقوامی ویب سائٹ کی جانب سے دنیا کے خوبصورت ترین مردوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ہریتھک روشن کو دنیا کا تیسرا خوبصورت ترین مرد قرار دیا گیا ہے، فہرست میں ہالی ووڈ کے دل کی دھڑکن کہلائے جانے والے بریڈ پٹ اور جانی ڈیپ کو بھی ہریتھک نے خوبصورتی میں پیچھے چھوڑدیا ہے،فہرست میں پہلے نمبر پر ٹام کروز اور دوسرے پر روبرٹ پیٹیسن ہیں۔دوسری جانب ہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کی تعریفوں پر خوش نہیں ہوتے کیونکہ وہ چہرے کی خوبصورتی سے زیادہ ارادوں اور خیالات پر یقین رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے انسان خوبصورت بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ کی جانب سے خوبصورت ترین افراد کی فہرست میں شامل کرنا صرف ایک تعریف ہے نہ کہ کوئی کامیابی۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…