منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

پہلے یہ کام کریںپھریہ کام ہوگا؟معروف اداکارہ کاعمران خان کودبنگ مشورہ

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) فلمسٹار ویناملک نے اپنے شوہر اسدخٹک کو تحریک انصاف کے لئے سانگ بنانے سے روکتے ہوئے کہا کہ جب تک PTI میں کلچرل ونگ نہیں بنتا اسد کوئی نیا گانا نہیں بنائیں گے۔ اداکارہ ویناملک کے شوہر اسدخٹک جوکہ PTI کے جلسوں میں بطور گلوکار رونق بڑھاتے ہیں انہوں نے اسلام آباد جلسے کے لیئے ایک نیا گانا’’آؤ بدل دیں ہم زمانے کو‘‘ریکارڈ کروایاتھا جس نے جلسے میں کارکنوں اور عہدیداران میں بہت مقبولیت حاصل کی تھی

وینا ملک نے کہاہے کہ جب تک چئیرمین تحریک انصاف عمران خان پارٹی میں کلچرل ونگ کا قیام عمل میں نہیں لاتے اور اسے فعال نہیں کرتے ان کے شوہر اسد خٹک تب تک پارٹی کے لیئے کوئی نیا گانا ریکارڈ نہیں کروائیں گے۔ وینا ملک کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان پارٹی میں کلچرل ونگ کا قیام عمل میں لاتے ہیں تو وہ اپنی خدمات مفت میں دینگی اور پارٹی کے لیئے فری لانس کام کرینگی۔ ان کا کہنا ہے کہ کلچرل ونگ کی ذمہ داری انہیں سونپی جائے تاکہ وہ اس سے متعلقہ معاملات کو سرانجام دے سکیں وینا ملک نے عمران خان کو مشورہ دیاکہ وہ عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی،ابرارلحق،ملکواور حمزہ علی عباسی کو بھی کلچرل ونگ کا حصہ بنائیں اس سے ان کا کافی بوجھ بھی کم ہو جائیگا اور وہ ان اداکاروں و گلوکاروں کے ساتھ جلسہ کی مناسبت سے مکمل پروگرام ارینج کریں گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…