کراچی(آئی این پی) پاکستانی خاتون گلوکارہ کومل رضوی اب اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے بالکل تیار ہیں جس کے لیے انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا اور ہالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ’’آفرین‘‘ سے اپنے کرئیر کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی موسیقی کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اب اداکاری کی دنیا میں اپنی قسمت آزمانے پہنچ چکی ہیں، اداکاری کی دنیا میں صلاحتیوں کو منوانے کے لیے انہوں نے ہالی ووڈ کے تحت بننے والی فلم ’’آفرین‘‘ میں اپنا ڈیبیو دیدیا ہے۔کینیڈین پروڈکشن ہاؤس کے تحت بننے والی فلم کو اگلے سال ریلیز کیا جائے گا، جس میں کومل رضوی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ ہالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’’آفرین‘‘ مذہبی انتہاء پسند دہشت گرد گروپ آئی ایس آئی ایس کے خلاف بنائی گئی ہے، جس میں مسلمانوں کو دہشت گردی سے دور دکھایا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کار نے کہا کہ ’’کومل بہت محنت اور لگن کے ساتھ اپنے کردار کو دیکھ رہی ہیں اور وہ فلم میں اپنے رول بخوبی نبھا سکیں گی‘‘۔
معروف پاکستانی گلوکارہ کی لمبی چھلانگ لالی ووڈ، بالی ووڈ کی بجائے فلمی کیریئرکی ’ہالی ووڈ‘ سے ابتداء
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
-
میرا بیٹا منت مرادوں کے بعد پیدا ہوا، ظالم نے میری دنیا اجاڑ دی، 6 سالہ ولی کے والد کی دہائی



















































