جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سلطان کو ٹکر دینے والی فلم ریلیز ، بھارتی میگا سٹار نے دبنگ خان کو پیچھے چھوڑ دیا

datetime 24  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )انڈین سپر اسٹار رجنی کانت کی فلم کابلی نے رواں سال ریلیز کے پہلے روز سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ کابلی نے ریلیز کے پہلے روز 48 کروڑ انڈین روپے کما کر سلمان خان کی فلم سلطان کو پیچھے چھوڑ دیا جس نے پہلے روز 36.5 کروڑ انڈین روپوں کا بزنس کیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کابلی کے حوالے سے ناقدین نے کچھ زیادہ اچھی رائے نہیں دی مگر رجنی کانت کی اسٹار پاور اور تین زبانوں میں ریلیز کیے جانے پر لوگوں دیکھنے پر مجبور کر دیا ۔ یہ فلم تامل، تیلگو اور ہندی زبانوں میں ریلیز ہوئی اور اس نے سب سے زیادہ بزنس بھی تامل ناڈو میں کیا جہاں یہ 21.5 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب رہی۔ دوسری جانب سلمان خان کی فلم سلطان تیزی سے انڈیا میں 300 کروڑ روپے کمانے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونیوالی فلم ’’سلطان‘‘ متعدد ریکارڈز توڑ چکی ہے اور ابھی بھی اچھا بزنس کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…