بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ میں کام کرکے لطف اندوز ہورہی ہوں‘نیلم منیر

datetime 13  مارچ‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) ماڈل واداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ میں کام کرکے لطف اندوز ہورہی ہوں،آدھی سے زیادہ عکسبندی ہوچکی ہے، فلم پروجیکٹ کے حوالے سے آیندہ ہفتہ ایک اور سرپرائز دوں گی۔فلم اور ٹی وی میڈیم پر کچھ ہٹ کر ہی کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔اپنے ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں زیادہ تر سنجیدہ کرداروں میں نظر آئی ہوں ، حالانکہ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر جانتے ہیں کہ میں ہر طرح کے رول کرسکتی ہوں۔ٹی وی چینلز پردکھائے جانے والے ڈرامہ سیریلز سنجیدہ موضوع پر ہی بن رہے ہیں۔اس بات کی خوشی ہے کہ پروڈیوسراور ڈائریکٹر میری صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے چیلنجنگ کردارکے لیے میرا انتخاب کرتے ہیں۔اتنا کام کرنے کے باوجود آج بھی خود کو طالب علم ہی سمجھتی ہوں، کیونکہ انسان زندگی کے آخری سانس تک کچھ نہ کچھ سیکھنے عمل جاری رہتا ہے۔ کیرئیر کے شروع میں ہی ٹی وی کے ساتھ فلموں کی آفرز ہوئیں مگر جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ۔ محسن علی کی فلم ’’چھپن چھپائی‘‘ کااسکرپٹ بہت پسند آیا ، جس میں میرا کردار نٹ کھٹ لڑکی کا ہے، میرا یہ روپ فلم دیکھنے والوں کے لیے بالکل نیا ہوگا ۔ان کا کہنا تھا کہ فلم میں سنیئر اداکارہ سکینہ سموں اور طلعت حسین کا ساتھ اسکرین شیئر کرنا بھی میری خوش قسمتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر نے کہا کہ فلم میں آئٹم سانگ نہیں کر رہی صرف سچوایشن کے مطابق گانے عکسبند کراؤں گی۔ڈائریکٹر ان گانوں کو بیرون ملک عکسبند کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایک اور فلم کے حوالے سے بھی بات چیت چل رہی ہے جو سب کے لیے سرپرائز ہوگا ، یہ پروجیکٹ بھی بین الاقوامی معیار ہے ۔نیلم منیر نے کہا کہ ’’چھپن چھپائی‘‘ ڈبیو فلم کو ہر لحاظ سے یادگار بنانے کے لیے اپنے کردار پر بھرپور محنت کر رہی ہوں ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…